درہ سلہڈ میں بڑے اڈے کے بعدبلال ٹاؤن میں بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن فروخت کرنے میں مصروف۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)درہ سلہڈ میں بڑے اڈے کے بعدبلال ٹاؤن میں بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن فروخت کرنے میں مصروف۔ پولیس کی کالی بھیڑوں کی وجہ سے چھاپے سے قبل اطلاع ملنا معمول بن گیا۔ پولیس کے تمام چھاپے ناکام۔ سینکڑوں نوجوان آئس کا شکار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع درہ سلہڈ میں مشہور زمانہ منشیات فروش بھائیوں کیخلاف پولیس کے سابق ایس ایچ اواکی تمام کارروائیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ ایس ایچ او کینٹ جب بھی درہ سلہڈ میں اڈوں پر چھاپہ مارنے کیلئے نکلتے ہیں تو محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑیں منشیات فروشوں کو قبل از وقت اطلاع دے دیتے ہیں۔ اور پولیس کے پہنچنے تک منشیات فروش گھروں کو تالے لگا کر قریبی گھروں میں چھپ جاتے ہیں۔ پولیس خالی گھروں کی چیکنگ کے بعد واپس لوٹ آتی ہے۔

ذرائع کے مطابق درہ سلہڈ میں مشہورمنشیات فروش پہلے ہیروئن اور چرس فروخت کرتے تھے۔ لیکن جان لیوانشے آئس کے بڑھتے ہوئے نشے کے بعد ان منشیات فروشوں نے اب وسیع پیمانے پر آئس کا کام بھی شروع کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کا تیسرا بھائی بلال ٹاؤن کی ہاشمی سٹریٹ میں رہائش پذیر ہے۔ جہاں وہ صبح صبح ہیروئن اور آئس فروخت کرکے غائب ہو جاتاہے۔ صبح صبح کے وقت ہیروئن اور آئس کے خریدار ہاشمی کالونی کی گلی میں دیکھے جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ منشیات فروش تھانہ نواں شہر میں تعینات ہونے والے تمام ایس ایچ اوز کو منتھلی دیتاآرہاہے۔ جس کی وجہ سے پولیس اس کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاتی۔ پولیس کے ناکام چھاپوں پر شہریوں نے ڈی آئی جی ہزارہ رینج سے مطالبہ کیاہے کہ منشیات فروشوں کے اس نیٹ ورک کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور آئس فروخت کرنیوالوں کو پولیس مقابلوں میں ٹھکانے لگایاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!