تبلیغی جماعت نے ہمیشہ دین اسلام کے فروغ کیلئے کام کیا: ایم این اے علی خان جدون۔

ایبٹ آباد:رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے تبلیغی جماعت کے خلاف منفی تاثر دینے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے میں تبلیغی جماعت کا اہم کردار ہے جو اپنے وسائل سے بغیر کسی پر بوجھ بنے اسلام کے پیغام کو عام کر رہے ہیں،موجودہ حالات میں ان کی جانب مخصوص انداز اپنانا قطعی طور پر درست فعل نہیں ہے اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان اور خیبر پختوں خوا میں وزیر اعلی محمود خان جماعت کے افراد کو مکمل سہولیات دینے کی ہدایت کر چکے ہیں،اللہ کریم اس آڑھے وقت میں تمام طبقہ کے افراد کو کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ رکھے۔علی خان جدون کا کہنا تھا اس وقت میں متحد ہو کے کورونا کے خلاف حفاظتی اقدام کی ضرورت ہے،جب کہ ملک میں مخصوص جماعت کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،تبلیغی جماعت ایک پر امن جماعت ہے جس نے ہمیشہ دین اسلام کے فروغ کیلئے کام کیا،کورونا ایک وبائی مرض ہے اس سے صرف احتیاط کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!