ایبٹ آباد کنٹونمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق پرعملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ایبٹ آباد کے کینٹونمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرنے کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے اوراس سلسلے میں  مانیٹرنگ آفیسر تعینات  کر دییے گئے ہیں جو کہ انتخابی وارڈز میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے حوالے سے دورے کرینگے اور خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی اس سلسلے میں  دو ستمبر کو ہونے والے لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں  طے ہونے والے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو بطور مانیٹرنگ آفیسر تعینات کر دییے گئے ہیں جو کہ کسی بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قانونی کے مطابق کاروائی کرینگے۔

تمام مانیٹرنگ آفیسر ایبٹ آباد کینٹ اور حویلیان کینٹ میں ہونے والے انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے گزشتہ روز سے کام شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں ریجنل الیکشن کمشنر ہزارہ ڈویژن سردار جہانزیب اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز نے تمام کینٹ بورڈ کے انتخابی حلقوں میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کوہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سخت سے عمل درآمد کریں اور الیکشن کمیشن کے تمام قوانین پر سختی سے عمل درآمد کریں اگر کوئی بھی امیدوار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!