بجلی بل صارفین پر بھاری پڑگئے۔اقساط ادائیگی کیلئے رش۔

ایف ٹی اے جنرل سیلز ٹیکس، ٹی وی فیس سمیت 7 اقسام کے ٹیکسوں اور یونٹ کے بنیادی نرخ سے شہری پریشان۔
بھاری بل دیکھ کر سفید پوش طبقہ کے اوسان خطا 300 یا زیادہ یونٹ استعمال کر نیوالوں کو 20 ہزار تک بل موصول۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بجلی کے بلوں کے ہزاروں روپے کے باعث سفید پوش طبقے نے قسطوں پر کرانا شروع کر دیا ہے بجلی کے بھاری بلوں کے باعث عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں پیسکو کے مختلف دفاتروں میں پیسکو عملے کی جانب سے صارفین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث پیسکو کے دفاتر میں صارفین اور پیسکو عملے کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں پیسکو عملے کی جانب سے صارفین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بجلی کے ہزاروں روپے کے بلوں کے موصول ہونے کے بعد سفید پوش طبقے کم تنخواہ دار ملازمین بجلی کے بل جمع کرنے سے قاصر ہیں۔ جس کے باعث سفید پوش طبقے نے بلوں کے قسطوں پر کرنا شروع کر دیا ہے تاہم پیسکو کے دفاتر میں شہریوں کے بدترین لائٹیں لگ گئی ہیں۔ جس کے باعث پیسکو عملے کو بھی مشکلات در پیش آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!