عیدالفطرکے موقع پرخوشیوں سے بھراگھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)عیدالفطرکے موقع پرخوشیوں سے بھراگھر ماتم کدے میں تبدیل ہوگیا۔عید کے دن گھریلو تنازعہ پر کاکول کے رہائشی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔اس ضمن میں پولیس زرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ میرپور کی حدود کاکول بسالی کے رہائشی واسط ولد گلفراز عید کی نماز پڑھ کر اپنے گھر واپس آیا تو گھر میں معمولی توں تکرار شروع ہوگئی۔جس پر وہ غصہ میں اپنے کمرے میں گیا اور اپنے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔لواحقین نے نعش کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد نعش وارثاء کے حوالے کردی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!