
ڈومیسائل اور برتھ سرٹیفکیٹ کی نادرا اورایف آئی اے تصدیق کا فیصلہ۔
سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے قبل نادرا، ایف آئی اے سے کاؤنٹر ویریفیکیشن کیلئے محکمہ بلدیات اور ڈپٹی کمشنر ز کو احکامات۔ پشاور(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا حکومت نے اضلاع کی سطح پر شہریوں کو ڈومیسائل اور برتھ ٹریفکیٹ جاری کرنے سے قبل اس کی نادرا اور ایف آئی اے سمیت دیگر

ایبٹ آباد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بلوٹوتھ ڈیوائس سے مشکوک۔
بلوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے 110 سے زائد طلباء نے 190 نمبر حاصل کیئے۔ میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ہونے والے ٹیسٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)اس مرتبہ میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ہونے والا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بلوٹو تھ ڈیوائس کی وجہ سے مشکوک ہو گیا بلوٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے 110 سے زائد طلباء نے 200 میں سے 190 نمبر حاصل کیے ہیں جس سے ٹیسٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں امتحان دینے والے طلباء وطالبات اور ان کے والدین نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو فوری طور پر ختم کر کے نئے مرے سے شفاف طریقے سے ایم ڈی کیٹ کا امتحان لینے کا مطالبہ کر دیا دو دن پہلے میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہوا جس میں الیکٹرانک جاسوسی کی ڈیوائسز کے ذریعے بھر پور نقل کی گئی ایبٹ آباد میں 15 طلباء گرفتار بھی

خیبر پختو نخوا کیلئے دس ارب کی لاگت سے فارنزک لیب بنانے کا فیصلہ۔
پوسٹ مارٹم، انسانی جسم میں زہر کا تجزیہ اور شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹنگ ہوگی، غیر ملکی ماہرین کام کریں گے۔ کابینہ نے منظوری دیدی لیبارٹری حیات آباد میں بنے گی جرائم کی تفتیش آسان ہو جائے گی، مشیر صحت ریاض انور۔ پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا میں اپنی نوعیت کی پہلی بڑی فارنزک لیب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے نگران وزیر اعلی کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دس ارب روپے کی لاگت سے صوبے کا پہلا بڑا فارنزک لیب بن رہا ہے یہ لیب پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 7 میں بنے گا۔ مشیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبے کی معاشی تنگدستی کے باوجود اس لیب کا قیام ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران کابینہ نے اس لیب کے قیام کی منظوری دیدی ہے فارنزک لیبارٹری کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا

چالان سید پر شہری کا غیر اخلاقی نام لکھنے قمر حیات خان نے ٹریفک اہلکار کو معطل کرکے لائن حاضرکر دیا۔
چیف ٹریفک آفیسر کا شہری کی تضحیک کا نوٹس، محکمانہ کاروائی کا حکم، پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عملدرآمد کی ہدایت۔ پشاور(وائس آف ہزارہ)چیف ٹریفک آفیسر پشاور قمر حیات خان نے شہری کی تضحیک کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹکٹنگ آفیسر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ اس کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کا بھی حکم دیا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں ٹکٹنگ آفیسر رومان شاہ کی جانب سے شہری کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان دیا تو چالان رسید پر اس کا انتہائی غیر اخلاقی نام درج کیا متاثرہ شہری محکم تعلیم میں ملازم ہے چالان رسید پر درج نام کا نوٹس لیتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور رومان شاہ کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ مزید کاروائی کا بھی حکم

ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھر کے سرکاری سکولوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کا منصوبہ نا کام۔
جن سکولوں میں سولر سسٹم نصب کئے گئے وہ گزشتہ کئی ماہ سے خراب پڑے ہیں مینٹی نینس کا کوئی بندوبست نہیں ذمہ دار ادارے کی اپنے فرائض سے پہلوتہی۔ سولر سسٹم چیک کرنے تک نہیں آتے،سکول سر براہ کہتے کہتے تھک گئے شدید گرمی اور بجلی لوڈ شیڈنگ کیساتھ کلاس رومز میں جس سے طلبہ کی حالت غیر ہونے لگی، حکام خاموش۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد سمیت ہزارہ بھرکے تمام سرکاری سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا منصوبہ آغاز میں ہی نا کامی سے دوچار ہو گیا ہے، گنتی کے جن سکولوں میں سولر سٹم نصب کئے گئے ان میں بھی بیشتر خراب پڑے ہیں جبکہ ان کی مینٹی نینس کا ذمہ دار ادارہ اپنے فرائض سے پہلوتہی کا مرتکب ہو رہا ہے شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے بے ہوش ہونے کے واقعات تواتر

ایم ڈی کیٹ امتحان نقل: پی ایم ڈی سی نے بڑا اعلان کر دیا۔
بلیو ٹوتھ استعمال پر پکڑے جانے والے طلبہ کو بلیک لسٹ کرنے پر غور پشاور(وائس آف ہزارہ)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ امتحان دوبارہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پشاور میں ایم ڈی کیٹ کی نقل میں بلیوٹو تھ استعمال کرنے والے طلباء و طالبات کو ممکنہ طور پر بلیک لسٹ کرنے پر بھی غور و خوض شروع کر دیا ہے جبکہ تحقیقات میں طلباء وطالبات کے بعد سرکاری افسران کے بیانات بھی قلمبند کر دیئے ہیں۔ اور گروہ کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے فیصلے کے مطابق سترہ ستمبر تک ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج کے اعلان کر دیا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی نے قبل ازیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور مجبوری کے باعث امتحان نہ دینے والے طلبہ کے لئے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا تا ہم وزارت قومی صحت نے پی

مختلف مضامین میں فیل طلباء پاس چوں کی امپرو منٹ نہیں کر سکیں گے۔
نہم اور گیارہویں میں ایک یا اس سے زائد مضامین میں فیل طلبہ سالانہ امتحان 2 یا ون میں حصہ لے سکیں گے۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ سمیت صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈوں نے نہم اور گیارہویں کے مختلف پر چوں میں فیل طلبہ پر پاس مضامین میں امپرومنٹ کیلئے دوبارہ امتحان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نہم اور گیارہویں میں فیل طلبہ سالانہ امتحان ٹو 2023 ء یا سالانہ امتحان ون 2024ء میں پاس پرچے دے سکیں گے۔البتہ فیل طلبہ بھی دہم اور بارہویں میں پروموٹ ہو نگے، قبل ازیں مختلف مضامین میں فیل طلبہ کو بھی پاس شدہ پر چوں کی امپرومنٹ کا موقع دیا جا تا تھا تاہم تعلیمی بورڈوں نے طلبہ سے یہ سہولت واپس لے لی ہے۔ تعلیمی بورڈوں کے متفقہ فیصلے کے مطابق جو طلباء و طالبات جماعت نہم اور فرسٹ ائیر میں ایک یا ایک سے زائد مضامین میں فیل ہیں

ایٹا ٹیسٹ بلیوٹوتھ ڈیو ائس برآمدگی۔تحقیقات کا آغاز۔منظم گروہ کے سراغ لگانے کا دعوی۔
سرکاری ملازمین کے ملوث ہو نیکی بھی اطلاعات۔ امیدواروں سے بلیوٹوتھ ڈیوائس برآمد ہوئی تھیں، تحقیقات کا دائرہ وسیع۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)خیبر پختونخوا کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلہ کے لئے ایم ڈی کیسٹ ٹیسٹ میں امیدواروں سے خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس برآمد ہونے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، منظم گروہ کا سراغ لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، اتوار کے روز ایم ڈی کیٹ ٹمیٹ میں طلباء سے بلیوٹوتھ ڈیوائس برآمد ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، گرفتار طلباء وطالبات سے بھی بیانات قلمبند کئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ ملوث گروہ میں بعض سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے ان کے خلاف گھیرا تنگ تنگ کیا جارہا ہے۔

نومئی واقعات عمران خان دس مقدمات میں قصو وار قرار۔
جے آئی ٹی نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کر لی، سازش کا عنصر واضح ہے، شواہد حاصل، چالان جلد عدالت میں جمع کرایا جائیگا۔ لاہور(وائس آف ہزارہ) سانحہ 9 مئی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کر لی ہے۔ تحقیقات میں چیئر مین پی ٹی آئی 10 نامزد مقدمات میں قصور قرار دیدئیے گئے ہیں۔ جے آئی ٹی کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 23/96 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق چارسو سے زائد شواہد ملے۔گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئر مین کو گنہ گار قرار دیا گیا ہے۔ جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضح ہوا ہے۔ جے آئی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش نومئی کے واقعات پر براہ راست سازش کے شواہد

نا معلوم افراد نے کمرے کے کے اندر گھس کر خاتون کو قتل کر دیا۔
ایک سالہ بچے کی ماں کو تیز دھار خنجر سے ذبح کر دیا، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موبائل فون اور گلے سے سونے کا ہارا تار کر فرار۔ ایک سالہ بچے کے رونے کی آواز سن کر پڑوسیوں نے آکر دیکھا تو عورت کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی اور پاس بچہ اور ہا تھا۔ حطار(وائس آف ہزارہ) حطار میں نامعلوم افراد نے کمرے کے اندر گھس کر ایک سالہ بچے کی ماں کو زبردستی دبوچ کر تیز دھار شجر سے ذبح کر دیا، نامعلوم ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار، منقولہ کا موبائل فون اور گلے سے سونے کا ہارا تا کر لے گئے، واقع کی اطلاع ملنے پر طار پولیس موقع پر پہنچ گئی بخش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی کوٹ نجیب اللہ قتل کر دیا، پولیس نے نامعلوم افرار کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

میٹرک امتحان تیس فیصد سے کم نتائج پر پرنسپلزاوراساتذہ کیخلاف کاررائی کا فیصلہ۔
کلاس 5 سے 7 ویں تک بورڈ طرز پر ماڈل پیپرز تیار کئے جائینگے، 8 ویں کلاس کیلئے پیپرز بورڈ تیار کرے گا:۔ سیکرٹری تعلیم کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس، موجودہ نتائج کی وجوہات اور مستقبل کے ایکشن کی سفارشات پیش۔ پشاور(وائس آف ہزارہ)میٹرک امتحانات میں 30 فیصد نتائج دینے والے سکولوں کے پرنسپلز اور متعلقہ اساتذہ کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ معتصم باللہ شاہ کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ امتحانات میں 50 فیصد سے کم رزلٹ حاصل کرنے والے سرکاری سکولوں کی کارکردگی پرتفصیلی بحث کی گئی اجلاس محمد شادمان صافی سیکشن آفیسر بورڈز نے طلب کیا جس میں تمام بورڈز کے چیئر مین، ڈائریکٹر PSRA، ڈائریکٹر پروفیشنل ڈویلپمنٹ، ڈائریکٹر DCTE، ڈائریکٹر ایجوکیشن اور کمیونیکیشن سپیشلسٹ شیخ فخر عالم نے شرکت کی۔ بحث کے دوران تمام اراکین نے نتائج

ڈاکٹروں کا کل سے احتجاجی تحریک کا اعلان۔
نگراں حکومت نے 8 ماہ گزرنے کے باوجود مسائل حل نہ کئے:بی ڈی اے۔ ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) خیبر پختو نخوا کی نگراں حکومت کے 8 مہینے گزرنے کے باوجود ڈاکٹر ز کے مسائل حل کرنے میں کوئی عملی اقدامات نہ اٹھانے پر صوبہ بھر کے ڈاکٹروں نے پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی بدھ کے روز سے صوبے بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے وزیراعلی خیبر پختو نخوا اور نگران مشیر صحت ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا میں بصورت دیگر احتجاج صوبے بھر میں مطالبات کے حل تک جاری رہے گا ڈاکٹروں کے مطابق تمام ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں سول سرونٹس کی پوسٹوں پر فی الفور سول سرونٹس تعینات کئے جائیں سول سرونٹس ڈاکٹرز کی سمری گزشتہ 3 مہینوں سے ہیلتھ میں پڑی ہے اور تاحال ان ڈاکٹرز کی ایم ٹی ائیز ہسپتالوں میں تعیناتی نہیں کی گئی ہے،

یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے کینٹونمنٹ (سی بی) سکول میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے کینٹونمنٹ (سی بی) سکول میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اساتذہ اور طلباء و طلبات نے جذباتی تقاریر کیں اور شہداء اور انکی فیملیز کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہمارے شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے دشمن اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہوا اور ہمیشہ دشمن کو منہ کی کھانی پڑھی بچیوں کی جانب سے خاص طور پر ٹینکوں کے قبرستان چونڈہ کا ذکر کیا گیا بچوں نے اپنے پیش کردہ خاکوں میں پیش کیا کہ کس طرح ہمارے غازیوں اور شہدا نے جس بہادری سے دشمن کے دانت کھٹے کئے اس کی مثال ملنا مشکل ہے۔ ادیبوں، شاعروں، موسیقاروں، عوام خاص کر خواتین نے جس جذبے سے افواج کا ساتھ دیا وہ قابل ستائش ہے۔ سکول کے پرنسپل سیمرہ ناز قریشی نے 1965 کی جنگ پر طلباء
فالو کریں