قلندرآباد کے انٹرنیٹ کیفوں میں فحش فلمیں دیکھنے والے متعدد نوجوان گرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)قلندرآباد تھانہ مانگل کی نیٹ کیفے پر دبنگ کاروائی فحاش فلمیں دیکھنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مالک سمیت نوجوان گرفتار۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ مانگل کے ایس ایچ او شہزاد جدون نے بمعہ نفری انٹرنیٹ کیفوں پر چھاپوں کے دوران متعدد انٹرنیٹ کیفوں سے فحاش فلمیں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملک جواد ولد خالد قوم قریشی سکنہ شیل پمپ مانسہرہ،وسیم مالک نیٹ کیفے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اس کے علاوہ محمد اسد ولد محمد صابر سکنہ ترہڑہ،محمد صادق ولد محمد معروف قوم گجر سکنہ بیر بانڈی،وقار احمد ولد عبدلرزاق سکنہ ابدال قلندرآباد، اورنگزیب ولد خان محمد سکنہ پندڑی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے انٹرنیٹ کیفے میں موجود کمپیوٹر اور دیگر ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!