ایبٹ آباد کے شہری این ایچ اے اور کینٹ بورڈ کیخلاف سراپا احتجاج۔ کینٹ بورڈ کو فوجی علاقوں تک محدود کرنے کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد: معمولی بارش نے این ایچ اے اورکینٹ بورڈ کی نا اہلی کا پول کھول کے رکھ دیا۔ ایبٹ آباد شہر کے بند نالوں کی وجہ سے سپلائی کمپلیکس اور دیگر علاقے زیر آب۔این ایچ اے اورکینٹ بورڈ کے افسران فوٹو سیشن تک محدود۔گزشتہ رات کی معمولی بارش کی وجہ سے بارش کا سارا پانی ایبٹ آباد کے مکینوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔جس وجہ سے لوگوں کا لاکھوں روپے کا قیمتی سامان بھی خراب ہوگیا۔جب بھی معمولی سی بارش ہوتی ہے تو پورا،ایبٹ آباد شہر اور خاص طور پر کینٹ بورڈ کے علاقے جھیل کا منظر پیش کرتے ہیں۔شہر میں میں پانی کے جمع ہونے کی وجہ شہر بھر میں گندگی سے بھرے نالے ہیں جن کی صفائی کے نام پر لاکھوں کے فنڈ ہڑپ کرلئے جاتے ہیں۔نالے سکڑ کر معمولی نالیوں میں تبدیل ہوچکے جن پر تجاوزات مافیا نے قبضہ کرکے اپنے اپنے کاروبار شروع کر رکھے ہیں ایبٹ آباد شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال شاہراہ ریشم پر گڑھے ایبٹ آباد کی منتخب سیاسی قیادت کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے ایبٹ آباد کے باسیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے عوام حیران و پریشان ہیں کہ ایبٹ آبادکی سیاسی قیادت کب ایبٹ آباد کی عوام کو کینٹ بورڈکے چنگل سے آزاد کرے گی؟اور حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرے گی۔شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ کینٹ بورڈ کا دائرہ اختیار فوجی علاقوں تک محدود کیاجائے۔ کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کے شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہے۔ کینٹ بورڈ کے اہلکار اور افسران صرف بھتہ خوریوں تک ہی محدود ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!