چھوٹی شیخ البانڈی سے شیرعلی کا سکوٹرچوری کرلیا گیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کی حدود چھوٹی شیخ البانڈی کے رہائشی شیر علی کا موٹر سائیکل دن دیہاڑے نامعلوم کارلفٹرلے گئے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز چھوٹی شیخ البانڈی کے رہائشی شیر علی ولد قمر عمران دن ساڑھے بارہ بجے اپنی موٹر سائیکل زیمکو جی 70 ماڈل 2014 ء رجسٹر یشن F3194 جسکو گھر کے باہر کھڑا کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے چلا گیا۔

جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل وہاں پہ موجود نہ تھا جسکو نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی واضع رہے کہ ایبٹ آباد میں چوری اور ڈکیٹی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں جن پر قابو نہیں پایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!