نتھیاگلی کے رہائشوں کامکان بااثر بیوروکریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس سے ملکر قبضہ کرنے کے لیے مسمار کر وادیا۔

نتھیاگلی (وائس آف ہزارہ)نتھیاگلی کے رہائشوں کامکان بااثر بیوروکریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس سے ملکر قبضہ کرنے کے لیے مسمار کر وادیا۔ جب کہ مکان کے حوالے سے عدالتی فیصلہ پہلے سے نتھیاگلی کے رہائشوں کے نام ہو چکا ہے۔موچی ڈھارا، کالاپانی ویلج کونسل نتھیاگلی میں واقع مکان کے مالکان شیراز، گلفراز اور سرفراز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلہ ہمارے حق میں آ چکا ہے ضلعی انتظامیہ نے بااثر افراد سے ملکر ہمارے مکان اور جگہ پر قبضہ کرنا چاہتی۔جب کہ دوسری جانب کیس اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بغیر کوئی نوٹس دئے مکان مسمار کر دیا۔غریب محنت کش یتیم بچوں کے گھر میں موجود سامان باہر پھینکا گیا۔لاکھوں روپے کا سامان بھی تباہ کر دیا مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گھر کے تالے توڑے گئے۔مقامی پولیس ضلعی انتظامیہ نے عدالتی فیصلہ نظر انداز کر کے اسسٹنٹ ایڈیشنل کمشنر ریونیو نے اپنے احکامات سے گھر مسمار کر کے غریبوں کے سروں سے چھت چھین لی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!