ن لیگ سرگرم: کیا نواز شریف اگلے وزیراعظم بن سکیں گے؟

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بطور پارٹی صدر میں نے نواز شریف کو وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ ن کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ سینئر صحافیوں سے ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ ریویو اینڈ منٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے سے نواز شریف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، قانون کے ذریعے نا اہلی کی مدت کا تعین 5 سال کیا جا چکا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم کی، چین سے بہترین تعلقات استوار کیے مگر پچھلے ایکشن میں نواز شریف کے میں مینڈیٹ کو چرا لیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ 2014 میں چیئر مین پی ٹی آئی کے دھرنے نے معیشت کا بیڑا غرق کیا، ملک کے خلاف ایسی سازشیں ہوں گی تو معیشت کی یہی صورتحال ہوگی۔ وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ حساس اداروں کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر ہونے کے واقعات کے باعث منظور کیا گیا، دہشت گردوں کا پیچھا کرنے والے ایک اہلکار کی شناخت ظاہر کیے جانے کے باعث شہادت ہوئی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امیر ترین طبقے سے بھی ٹیکس لینے کا راستہ روک دیا گیا ہے، 2 ہزار 600 ارب روپے ٹیکس کیسز کے خلاف حکم امتناعی برسوں سے چل رہا ہے، گزشتہ سال لگائے گئے 190 ارب کے سپر ٹیکس پر بھی حکم امتناع ہے۔ اس معاشی نقصان کا ذمہ دار کون ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!