منڈیاں کے گیسٹ ہاؤس سے گرفتارہونیوالے جوڑے کی ایڈیشنل سیشن جج نے ضمانت منسوخ کردی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایڈیشنل سیشن جج میڈم نصرت ناز نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث جوڑے کی ضمانت خارج کردی۔اس ضمن میں پولیس نے بتایا کی تقریبا 8 دن قبل عوامی شکایات کی ابرھیم ولد گل محمد ساکنہ شانگلہ نے غیر قانونی گیسٹ ہاؤس چلا رہا ہے گیسٹ ہاؤس میں مختلف اوقات میں مرد و زن جنسی تسکین کے لیے آنا لگا رہتا ہے۔ جس پر مخبر خاص نے اطلاع دی کی ابرھیم نے ایک عورت جسم فروشی کے لیے بلا رہی ہے۔ جس پر ایس ایچ او میرپور نے ہمراہ نفری چھاپہ مارا کیسٹ ہاؤس کی بالائی منزل کے کمرہ کو مشکوک پا کر دروازہ پر دستک دی۔تو نوجوان لڑکا اور لڑکی موجود تھے لڑکے نے اپنا نام خالد ولد خان بہادر قوم تنولی بتایا اور عورت نے اپنا نام ثوبیہ زوجہ بشیر ڈگی محلہ ایبٹ آباد بتایا۔

ملزم سے پوچھ گچھ کی گئی کوئی معقول جواب نہ دے سکے جس پر لڑکی کا کہنا تھا کہ خالد نے مجھے اجرت پر لایا ہے اور گیسٹ ہاؤس جس پر پولیس نے زیر دفعہ 371A/371B کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے بعدازاں جیل بھیج دیا تھا جس پر ملزم کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں زیر سماعت دی گزشتہ روز کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ریکارڈ کی روشنی میں دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!