ایبٹ آباد کینٹ میں قصابوں کیلئے جانوروں کا ڈاکٹرتعینات نہ ہوسکا۔ عملہ بیس روپے میں گوشت پرٹھپکے لگانے لگا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)دس روپے کے عوض کینٹ کے علاقوں میں بیمار اور لاغرجانوروں پر ڈاکٹروں کی مہریں لگائی جانے لگیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایبٹ آباد کینٹ کی لاکھوں کی آبادی کیلئے ایک بھی ویٹرنری ڈاکٹرموجود نہیں ہے۔ اور نہ ہی کوئی مذبح خانہ ہے۔ کینٹ کے علاقے کے تمام قصاب اپنی دوکانوں کے اندر ہی جانور ذبح کرکے فروخت کرتے ہیں۔ اور ان جانوروں کی چیکنگ نہیں کی جاتی۔ جبکہ کینٹ بورڈ کا ایک کلاس فور اہلکار صبح کے وقت تمام دوکانوں پر جاکر دس روپے کے عوض ڈاکٹر کی مہر لگا کر چلا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے کینٹ کے مکینوں کو بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کینٹ بورڈ کے افسران کی جانب سے کینٹ کے علاقوں میں لائیو سٹاک کے عملے اور ڈاکٹروں کی چیکنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!