ایبٹ آباد: پاک نیوی میں خدمات سرانجام دینے والا چوبیس سالہ عمربری طرح جھلسنے کے بعد جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)جبڑیاں گیس لیکج آتشزدگی سے زخمی ہونے والا پاک نیوی کا نوجوان 24 سالہ عمر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سی ایم ایچ کھاریاں میں چل بسا، بھائی اور والد کی حالت تشویشناک۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ چند روز قبل تھانہ کینٹ کی حدود جبڑیاں کا رہائشی عمر اصغر اپنی والدہ کی بیماری کی وجہ سے ایک دن کی چھٹی پر اپنے گھر آیا ہوا تھا۔اور گھر میں گیس لیکج سے کمرے میں گیس بھر چکی تھی۔جس سے اچانک کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔جس کے نتیجے میں اصغر ولد ولی محمد اور انکے دو بیٹے پاک نیوی کا نوجوان عمر اصغر اور میر اصغر بری طرح جھلس گئے اور گھر کا لاکھوں روپے کا سامان بھی جل کر کستر ہوگیا۔تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کھاریاں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں پاک نیوی کا نواجون عمر اصغر سات دن زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!