پاکستانی حجاج کیلئے بیس دن کا حج متعارف کروانے کا علان۔

چالیس دن یا مختصر حج دورانیہ کا انتخاب حجاج خود کرینگے شارٹ پیکیج سے وقت اور اخراجات کی بچت ممکن ہو سکے گی۔
عازمین کو بہتر سہولیات دینگے حکومت ویڈیو کال کیلئے ہر حاجی کو 4 ہزار روپے میں سم دیگی، مکہ مدینہ میں اپنی تعمیرات کیلئے سعودی حکام سے مذاکرات کر رہے ہیں وزیر مذہبی امور۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) وزارت مذہبی امور نے پاکستانی حجاج کیلئے مختصر دورانیے کا حج متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری کی زیر صدارت سینٹ قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس میں نگران وفاقی وزیر ندمی امور نے کہا کہ مختصر دورانیہ کا حج 18 سے 20 دن پر مشتمل ہوگا۔ صرف 46 کمپنیاں ہی پاکستان سے حج آپریشن چلائیں گی۔ نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ مختصر حج کا فیصلہ حجاج کرام خود کریں گے۔ چیرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ مختصر حج کا دورانیہ 18 سے لیکر 30 دن تک کیا جائے، جس پر انیق احمد نے کہا کہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا۔ انیق احمد نے کہا ہے کہ اگلے سال سرکاری حج کا دورانیہ 45 روز سے کم کرنے کی تجویز ہے، ہم نگران حکومت ہیں پتہ نہیں کب تک ہیں، ہم کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیں گے کہ کوئی مسئلہ پیدا ہو۔ پیرکوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں چیئر مین حج آپر یٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب میں 5 سال کے رہائشی معاہدے کیے ہیں، جس ملک کو حج کوٹہ ملتا ہے اس کی مرضی ہے وہ کیسے اس کا انتظام کرتا ہے۔ نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ سعودی وزیر برائے مذہبی امور سے ملاقات کر کے صبح پاکستان آیا ہوں سعودی حکومت نے دوٹوک فیصلہ کیا ہے کہ صرف 46 کمپنیاں ہی پاکستان سے حج آپریشن چلائیں گی۔ انیق احمد نے کہا کہ ہم نگران حکومت ہیں پتہ نہیں کب تک ہیں، ہم کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہیں گے کہ کوئی مسئلہ پیدا ہو۔ سینیٹر مولانا عبدالکریم نے کہا کہ 905 کمپنیوں کو 46 کمپنیوں میں تبدیل کرنے سے مسائل تو ہوں گے سعودی حکومت امریکا اور یورپی ممالک کا احتجاج مسترد کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کر تو کچھ نہیں سکتے مگر ایک سال کے لیے گنجائش کی درخواست کر سکتے ہیں، سعودی حکومت سے خط میں کہا جا سکتا ہیکہ چونکہ فیصلہ اچانک ہوا اس لیے اس پر عمل درآمد سے مشکلات پیش آئیں گی۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ سعودی عرب سے 900 حج کمپنیوں کو 46 کمپنیوں میں بدلنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا کہا مگر وہ نہیں مانے، قائمہ کمیٹی کے کہنے پر سعودی حکومت کو خط لکھ دیتے ہیں۔ سعودی حکومت نے کراچی کو اگلے حج میں روڈ ٹو مکہ میں شامل کر نیکا فیصلہ کیا ہے کہ ہر حاجی کو 2 سوٹ کیس دیں گے، کیو آر کوڈ ہونے کے باعث گم ہونے کا اندیشہ نہیں ہوگا۔ انیق احمد نے بتایا کہ سعودی عرب سے واٹس ایپ کال نہیں ہو سکتی،حکومت پاکستان سم دے گی جس میں 4000 روپے سے 45 روز تک مفت ویڈیو کال ہو سکے گی جبکہ مکہ اور مدینہ میں اراضی لے کر خود تعمیرات کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2024 میں 18 سے 20 دن کے حج کا پیکیج بھی دیا جائے گا، 40 دن یا مختصر حج کا فیصلہ حجاج کرام خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!