آل ٹریڈرز کے دونوں گروپوں میں راضی نامہ۔ ساتھ جینے اورمرنے کی قسمیں کھالیں۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) آل ٹریڈ کی سیاست میں بڑی تبدیلی آگئی ہے ایبٹ آباد کے دو بڑے گروپوں میں راضی نامہ طے پاگیا۔ثاقب علی اور سردار شاہنواز گروپ نے ایک دوسرے کو گلے لگا دیا اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز نجی ہوٹل میں آل ٹریڈ کے تاجروں کی ایک اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں ثاقب علی اور سردار شاہنواز گروپ کے تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جرگے میں دونوں گروپوں کے رہنماؤں نے ایبٹ آباد کی تاجر گروپ بندیوں کو ختم کرکے آپس میں گلے لگا دیا اس موقع پر سردار شیردل حاجی ممتاز حاجی شہزاد مفتی جعفر حاجی کالا خان سردار سعید لیاقت اعوان شبیر قریشی سردار گلفام حاجی سلطان نواز خالد اسلم شیخ نثار راجہ فخرکیانی شاہد اشرف سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!