ایبٹ آبادشہر میں پیشہ ور گداگروں کی بہتات خواتین سے پرس چھیننے کا گروہ بھی متحرک ہے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شہر میں پیشہ ور گداگروں کی بہتات خواتین سے پرس چھیننے کا گروہ بھی متحرک ہے،عید الفطر کی آمد اور حق داروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے،شہر کے اہم مقامات سربن چوک،مین بازار،گامی اڈہ،لیڈی گارڈن،لنک روڈ سمیت گردونواح میں دوسرے اضلاع سے آئے پیشہ ور گداگروں کو انتظامیہ قابو کرنے میں ناکام ہے،مختلف بہروپ بھر کے حقداروں کا حصہ کھانے والے بچوں،خواتین کے زریعہ بھیک مانگ رہے ہیں جب کہ سفید پوش اور مستحقین امداد کے منتظر ہیں،زرائع کے مطابق پیشہ ور گداگروں نے اپنی اپنی حدود کا تعین کر رکھا ہے جن کو پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے،پیشہ ور گداگروں میں کم عمر بچے اور بچیاں اوسطاً 15سو سے دو ہزار تک روزانہ بھیک حاصل کرتے ہیں،اور کئی دھوکے سے بہروپ بدل کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں،ایبٹ آباد میں پیشہ ور گدا گروں کی بہتات انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جو بے حیائی اور فحش حرکات میں نوجوانوں کو راغب کر رہے ہیں اور لپک لپک کر زبردستی بھیک لیتے ہیں،شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!