کوروناوائرس: بارہ ستمبر تک تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر تمام تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/سردار فیضان)کرونا وائرس کی چوتھی جالیوا لہر اور کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز حکومت پاکستان کے احکامات پر این سی او سی کی جانب سے ایبٹ آباد سمیت ملک کے 24 شہروں میں 12 ستمبر تک تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکول پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر تمام تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی۔نوٹیفکیشن جاری،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح صوبہ خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کی چوتھی رات تیزی سے جاری ہے اور آئے روز کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ سمیت شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر حکومت پاکستان نے این سی او سی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ایبٹ آباد سمیت ملک کے 24 شہروں میں بارہ ستمبر تک سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کرتے ہوئے تمام سرکاری و نیم سرکاری سکولز پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ہر قسم کی جلسہ جلوس و دیگر تقریبات پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر گزشتہ روز ایم سی او سی کی جانب سے تمام 24 شہروں میں پابندی عائد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!