دوران زچگی خاتون کی موت: لیڈی ڈاکٹر نرگس کیخلاف مقدمہ درج۔ جیل،منتقل۔

غازی(وائس آف ہزارہ) دوران زچگی خاتون کی موت: لیڈی ڈاکٹر نرگس کیخلاف مقدمہ درج۔ جیل،منتقل۔ اس ضمن میں ایک ماہ قبل محلہ خٹک آباد، غازی کے رہائشی شاہ رخ ولد اللہ داد نے تھانہ غازی میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ علینہ کا پچھلے نو ماہ سے الحمزہ ہسپتال غازی کی لیڈی ڈاکٹر نرگس سے زچگی کیلئے چیک اپ اور علاج وغیرہ کرواتا چلا آیا ہوں۔ ڈاکٹر نرگس نے نارمل ڈلیوری کیلئے ہمیں وقت دیا۔ رات ایک بجے ڈاکٹر نرگس نے بتایا کہ آپ کی بیوی کی حالت خراب ہے۔ آپریشن کرنا پڑے گا۔ جب ہم آپریشن تھیٹر میں گئے تو میری بیوی کا جسم ٹھنڈا پڑ چکا تھا اور اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔ تھانہ غازی میں لیڈی ڈاکٹر نرگس کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتاری سے بچنے کیلئے ڈاکٹر نرگس نے ایڈیشنل سیشنن جج کی عدالے سے عبوری ضمانت کروا رکھی تھی۔ وکلاء کی بحث مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ڈاکٹر نرگس کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔ جس کے بعد ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!