ڈی پی او سجاد خان نے دس سال پرانا اراضی کی خریدوفروخت کا تنازعہ حل کروادیا۔ دونوں فریقین بغل گیر ہوگئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) شہری کی درخواست پر ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان کا نوٹس۔دس سالہ پرانہ لین دین کا تنازعہ حل دونوں فریقین بغلگیر۔منظور حسین ولد محمد ایوب سکنہ گاندھیاں نے ارشاد ولد محمد مسکین سے سال 2011ء میں زمین خریدی جبکہ ارشاد نامی شخص نے درخواست گزار منظور کو نہ تو زمین حوالے کی اور نہ ہی رقم واپس کی۔جس پر منظور نے ڈی پی او ایبٹ آباد کو درخواست دی کہ اس کے جائز پیسے واپس دلوائے جائیں یا تحریر کے مطابق اس کے نام زمین کی جائے، ڈی پی او ایبٹ آباد سجاد خان نے شہری کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے مانگل پولیس کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے، مانگل پولیس نے فریقین کو تھانہ طلب کر کے معائدہ کے مطابق مسئلہ کا حل یقینی بنایا جس پر درخواست گزار نے ڈی پی او ایبٹ آباد کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں کئی ڈی پی او آئے اور چلے گئے۔ جبکہ تھانہ مانگل میں بھی متعدد ایس ایچ او آئے اور بار بار تبدیل ہو کر تعینات ہوتے رہے۔ لیکن کسی بھی پولیس افسر اور ایس ایچ او نے یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ لیکن ڈی پی او سجاد خان کے حکم پر دس سال پرانا مسئلہ حل کروا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!