ایک ہی خاندان 8 افراد برستاتی نالے میں بہہ گئے۔

کوہستان اپر میں بارشوں نے تباہی مچادی ایک ہی خاندان 8 افراد برستاتی نالے میں بہہ گئے ہیں کے علاقہ سازین لاچی نالہ میں اونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی کئی مکان اور مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کل رات کی شدید بارش سے کوہستان کے کئی علاقوں میں سیلاب اُمٹ آیا جن میں سب سے اونچے خطرناک درجے کا سیلاب کوہستان اپر کے دورافتادہ علاقہ سازین لاچی نالہ میں آیا جس میں ایک ہی خاندان کے آٹھ آدمی سیلاب کی ذد میں آکر جانبحق ہوگئے جن میں تین کی لاش ملی ہے اور باقی تاحال لاپتہ ہے اور اُن کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کوہستان محمد عارف خان کی ہدایات پر رسیکیوں 1122،ریونیوں سٹاف،سول ڈیفنس کے اہلکاران،مقامی پولیس اور عوام جائی حادثہ پر پہنچے اور امدادی سرگرمیا ں شروع کیا۔حادثے میں جانبحق ہونے والوں میں نور جہان ولدخان جہان،گُل یاسمین شوہر نور جہان،مستجاب ولد خان جہان،گل نمیر ولد نور جہان،طائیبہ ولد مستجان،تاجزہ ولد نورجہان،طائیمہ بی بی ولد مستجاب شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر کوہستان محمد عارف خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف جاوید کی نگرانی ریسکیوں آپریشن شروع کیا تاہم تین لاشوں کو نکال لیا تھا جبکہ باقی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

اس کے علاوہ سیلاب میں دیگر گھروں سے لوگ بھاگ کر محفوظ جگہوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ اُن کے گھر اور مال مویشی بھی سیلاب کے نظر ہوگئے۔ریسکیوں آپریشن میں رسیکیوں 1122، ریونیوں سٹاف،ڈپٹی کمشنر کوہستان،ڈی پی او،سول ڈیفنس کے پوسٹ وارڈن یوسی سازین اور ہربن حافظ ماما،ظاہر شاہ،مقامی پولیس اور مقامی لوگ شامل تھے۔سیلاب کے ریلے نے شاہرہ قراقرم پر بنے والی پُل کو بھی شدید متاثر کیا جس کی وجہ شاہرہ قراقرم بھی تمام تر ٹریفک کیلے بند ہے جبکہ این ایچ اے کو اہلکاروں نے روڈ کو کھولنے کا کام شروع کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!