زکام بخار بائی شکل اختیار کر گیا۔لاکھوں لوگ متاثر ہو گئے۔

درجہ حرارت کم ہونے پر وائرس مزید پھیل سکتا ہے ہسپتالوں کو مریضوں کی تعداد میں اضافے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت۔
زکام سینے اور سانس کی شدید تکلیف کا باعث بننے کا خدشہ ہے، شہری احتیاطی تدابیر اپنائیں:ماہرین صحت کی وارننگ۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ میں انفلوئنزا کے کیس بڑھنے پر ماہرین صحت نے وارننگ جاری کر دی ماہرین کے مطابق اس سال انفلوئنزا کے 3 لاکھ 25 ہزار 289 کیس سامنے آئے ہیں، یہ وائرس ہر عمر اور علاقے کے لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے نومبر کے ابتدائی چند ایام میں وائرس سے متاثرہ 13308 کیس سامنے آئے ہیں، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صوبے میں درجہ حرارت میں مزید کمی سے یہ وائرس و بائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو مریضوں میں اضافے کے لئے تیار رہنے اور ہنگامی ادویات تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ زکام چند دن میں سینے کی شدید تکلیف اور سانس کی بندش کی شکل اختیار کر سکتا ہے اس لئے زکام سے متاثر افراد گھر میں رہیں، شہری ہر چند گھنٹے بعد ہاتھ صابن سے دھوئیں اور بیمار افراد سے دور رہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!