اگر انسانیت نہ ہو تو کوئی فائدہ نہیں ہے:سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخواہ معتصم بااللہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)سیکرٹری برائے ابتدائی ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا معتصم باللہ شاہ نے کہا ہے کہ مغرب سے مقابلہ کرنے کے لئے اپنے اطوار بدلنا ہوں گے۔بچے ہمارے ملک اور قوم کا اثاثہ ہیں۔جسمانی نشو نما کے لئے کھیل ناگزیر ہے۔معاشرے میں نوجوانوں میں جذباتی ردعمل بڑھتا جا رہا ہے جس کی دیگر وجوہات کے علاوہ کھیلوں کی محدود سرگرمیاں ہیں۔ پاکستان کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں چیلنجز کا سامنا ہے اس کو بہتر نہ کیا تو دنیا کے ساتھ مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد میں مڈل سکولز کے سالانہ مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر اعوان،مختلف سکولز کے پرنسپلز،اساتذہ کرام اور طلباء بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔

سیکرٹری تعلیم خیبر پختون خوا معتصم باللہ شاہ کا کہنا تھا اس وقت بچوں کو زیادہ نمبروں کی دوڑ میں لگایا جا رہا ہے لیکن اس میں ان کو ایک ایسی ذندگی کے لئے تیار کرنا ہے جس میں انسانیت کا احساس،قربانی کا جذبہ نظر آئے اور بچے کی شخصیت سازی نظر آئے۔اگر کوئی ڈاکٹر،انجینئر یا اس کے پاس کوئی اور عہدہ ہو اگر اس میں انسانیت نہ ہو تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔سیکرٹری تعلیم کے پی کے معتصم بااللہ کا کہنا تھا کھیلوں میں ایبٹ آباد کے بچوں کے اعتماد کا لیول بڑا زبردست ہے۔تمام مقابلوں میں نمایاں کردار اور صلاحیتیں دکھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسان کو اللہ نے اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ہے۔کیوں انسان دیگر کی تمام مخلوقات کی فلاح وبہبود کا پابند ہے۔ بچے کو تعلیم کی فراہمی میں یہ جذبہ بھی پیدا کرنا ہے تاکہ ان کا دماغ گلوبل بن سکے وہ ہر ذی روح کا احساس محسوس کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے طول وعرض میں بچوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے۔اس میں انفرادیت کو ختم کرکے اجتماعیت پیدا کرنا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ذندگی اللہ کی امانت ہے اس امانت میں خیانت سے اجتناب کرنا ہے۔پاکستان کا بچہ اور بچی پر اعتماد آنکھوں والا ہو وہ جس ملک بھی جائے اس کو دنیا ترسے اور مثال قائم کرے۔انہوں نے پرنسپلز اور اساتذہ کرام کو ہدایت کی کہ وہ معیاری تعلیم کی فراہمی پر توجہ دیں۔قبل ازیں سکولز کے طلباء نے تلاوت،نعت،تقریر یں اور ٹیبلو پیش کئے۔اور حاضرین سے داد وصول کی۔ضلع کے 88 مڈل سکولز میں گولہ میں نڑ دبہ سکول کے معراج اللہ نے اول،بانڈہ قاضی کے خستہ گل نے دوسری،تھالی میں بانڈہ لمبا کے تاج الدین،بانڈی پھلاں کے اسماعیل نے دوسری،ہائی جمپ میں احسان شاہ نے اول شفقت علی ڈھیری کیہال کے طالب علم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح لانگ چمپ میں بانڈہ لمبا کے تاج الدین نے اول،حیدر علی بانڈہ قاضی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔100 میٹر کی دوڑ میں حسین علی کہ اول،عبدالکریم بانڈہ قاضی نے دوسری 2 سو میٹر دوڑ میں حبیب اللہ نے اول اور احمد نے دوسری 4 سو میٹر دوڑ میں تاج الدین نے اول،معراج اللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی نیزہ بازی میں بانڈہ قاضی سکول کے خستہ گل نے اول صیام اللہ نے دوسری رسہ کشی میں ضیاء اللہ گروپ نے اول حزیف خان مڈل سکول پھلوالی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!