تھانہ کینٹ کے آئی ایچ سی نے ایمپائرروڈپرغریب کے کیبن پر قبضہ کرلیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کینٹ بورڈ کے اہلکاروں نے ایمپائر روڈ پر غریب ریڑھی بان پر ظلم کے پہاڑ گرا دیئے۔ کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے کینٹ پولیس کے آئی ایچ سی راشد نامی اہلکار کو امپائر روڈ پر کیبن دے دیا گیا۔سی ای او سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کا لاکھوں روپے لیکر ایبٹ آباد کے تھانہ کینٹ کے آئی ایچ سی راشد نامی اہلکار کو غریب شخص سے کیبن لیکر دے دیا ہے زرائع کے مطابق امپائر روڈ پر انکروچمنٹ انچارج نے معتدد کیبن ملکان کو چارد چھت ڈالنے کی بھاری رقم بھی وصول کی گئی ہے مقامی لوگوں نے سی ای او کینٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب شخص سے لیکر پولیس اہلکار کو دینے والا کیبن واپس غریب شخص کو دیا جائے اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے پولیس اہلکار کے خلاف نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!