ایبٹ آبادشہر میں ٹریفک کے ہجوم پر قابو پانے کے لئے ٹی ایم اے پلازہ کی کار پارکنگ نہ کھولنے سے شہریوں کو شدید مشکلات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)شہر میں ٹریفک کے ہجوم پر قابو پانے کے لئے ٹی ایم اے پلازہ کی کار پارکنگ نہ کھولنے سے شہریوں،تاجروں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر جون میں کارپارکنگ کھولنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔مین بازار جناح روڈ ٹی ایم اے پلازہ کی کارپارکنگ فوری کھولنے کا مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر کے وسط میں ٹی ایم اے جناح پلازہ میں گاڑیوں کی کارپارکنگ کے وسیع جگہ مختص کی گئی ہے جس میں شہر کے تاجروں اور بازار میں خریداری کرنے کے لئے آنے والوں کو گاڑی پارک کرنے میں سہولت میسر ہو گی اور بازار میں جگہ جگہ گاڑیاں کھڑی کرنے اور ٹریفک کی روانی کے تعطل کی جھنجھٹ سے خلاصی ہو گی۔ایبٹ آباد مین بازار سمیت جناح روڈ،صدر بازار،کچہری روڈ پر گاڑیوں کے ہجوم سے گزرنا بھی محال ہو تا ہے اور شہریوں کو گاڑی بازار میں کھڑی کرنے سے ٹریفک پولیس کی طرف سے بھاری چالان بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں۔شہریوں نیڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر،تحصیل میونسپل آفیسر سے جناح کار پارکنگ کو فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!