خطیب چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم: بل کی عدم ادائیگی پر مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد کاگیس میٹر اتار لیا گیا۔

محکمہ اوقاف نے خطیب ہزارہ سمیت محکمہ کے متعدد ملازمین کی تنخواہوں کو بھی گزشتہ چھ ماہ سے روک رکھا ہے۔
محکمہ سوئی گیس کے ملازمین نے ایک سال سے دولاکھ ساٹھ ہزار روپے کے بل عدم ادائیگی پر مسجد کا کنکشن منقطع کر دیا۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)محکمہ اوقاف کے افسران کی طرف سے لاکھوں روپے کے بلز کی عدم ادائیگی پر مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد کا شدید سردی میں سوئی گیس کا میٹرا تار لیا گیا اور بجلی کے بل میں بھی لاکھوں روپے واجبات سے بجلی منقطع کرنے کا بھی خطرہ ہے محکمہ اوقاف نے خطیب ہزارہ سمیت محکمہ کے متعدد ملازمین کی تنخواؤں کو بھی 6 ماہ سے روک رکھا ہے آمدن بڑھانے کے لئے اوقاف کی دکانوں کے کرایوں میں اضافہ کرنے کے باوجود خطیر رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے عوام میں تشویش اور غم و غصہ کی لہر پیدا ہوگئی۔ جمعہ کے روز محکمہ سوئی نادرن گیس نے مرکزی جامع مسجد ایبٹ آباد کا ایک سال سے دولاکھ 60 ہزار روپے کے بل کی عدم ادائیگی پر گیس منقطع کر کے میٹرا تار لیا ہے۔ جب کہ بجلی بل کے بھی پانچ لاکھ روپے سے زاہد واجبات ہیں جو کسی بھی وقت واپڈا بجلی منقطع کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ مرکزی جامع مسجد سے سوئی گیس میٹر اتارنے کے بعد نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے کمشنر ہزارہ سے نوٹس لینے کا فوری مطالبہ کیا ہے۔ ایبٹ آباد میں محکمہ اوقاف کے زیر انصرام مرکزی جامع مسجد کے امور کو چلانے میں بے قاعد گیاں پیدا ہو رہی ہے، شہر کی سب سے قدیم اور بڑی مسجد میں سہولیات کی عدم فراہمی لمحہ فکریہ ہیں۔ محکمہ اوقاف نے شہر میں مختلف مقامات پر اوقاف کی اراضی اور دکانات کے کرایوں میں 7 مدن بڑھانے کے لئے اضافہ کیا ہے تاہم زیر انصرام مساجد کے یوٹیلیٹی بلز اور خطیب ہزارہ سمیت موزنوں اور خطباء کی تنخواہوں کو گزشتہ پانچ ماہ سے روک رکھا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کے سخت ترین دور میں سفید پوشی سے وقت گزارنے والے مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایبٹ آباد کے شہریوں نے کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر السلام سے محکمہ کی بے قاعد گیوں کا فوری نوٹس لینے، بند تنخواہوں کی ادائیگی اور یوٹیلیٹی بلز کے معاملات پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!