بہترین کارکردگی پر مشتاق غنی نے مفتی صاحب کو شیلڈ دے دی۔

پشاور(وائس آف ہزارہ)رئیس جامعہ ام سلمہ للبنات مفتی جعفر طیار مقبول اعوان کو سپیکر ہاؤس پشاور میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان میں نمایاں کارکردگی پر سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی نے خصوصی شیلڈ پیش کی۔سپیکر چیمبر میں منعقدہ پروقار مختصر تقریب میں مفتی جعفر طیار مقبول اعوان نے سپیکر خیبر پختون خوا مشتاق احمد غنی کو ادارہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔سپیکر نے ایبٹ آباد کے مایہ ناز ادارہ کی کارکردگی کو متاثر کن قرار دیا جن کی ہونہار طالبات نے قومی سطح پر ادارہ اور بالخصوص ایبٹ آباد کے نام کو روشن کیا۔

مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا موجودہ دور میں دنیا بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اس نفسا نفسی کے دور میں دینی تعلیمی اداروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے،بچیوں کی تربیت میں دینی تعلیم اہم جزو ہے جو معاشرے اور بالخصوص خاندان کو جوڑے رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے،انہوں نے مفتی طیار مقبول اعوان کو طالبات کی قومی سطح پر کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!