مختلف مقدمات میں پکڑی جانیوالی گاڑیاں پولیس اہلکار استعمال کرنے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ کینٹ کے سابقہ عملے نے ڈیڑھ سال قبل بندہونے والی گاڑی کو تھانہ کینٹ پولیس نے ذاتی جاگیر بنا لیا آئی جی کے پی کے ڈی آئی جی ہزارہ ڈی پی او ایبٹ آباد نوٹس لیں اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ ڈیڑھ سال قبل تھانہ کینٹ میں زیر دفعہ523/550میں بند ہونے والی موٹر کار نمبری KD 455 تھانہ کینٹ کے سابقہ عملہ اپنے ذاتی استعمال کرنے لگا جبکہ گزشتہ روز عدالت نے گاڑی مذکورہ مالک کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے جبکہ نو تعینات محرر نے مزکورہ گاڑی کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کرنے لگا اور نہ ہی گاڑی تھانہ میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ ضلع ایبٹ آباد میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے تھانہ کینٹ نے بھی گاڑی اپنے استعمال میں کرتے ہوئے کسی دیگر چوکی میں استعمال ہو رہی ہے جو غیر قانونی عمل ہے قانون کے مطابق مقدمہ میں نامزد گاڑی متعلقہ تھانے میں کھڑی کردی جاتی لیکن ایبٹ آباد کی مثالی پولیس اس کے برعکس کرنے لگی جبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ دینے کی بجائے چونا لگانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!