کینٹ الیکشن وارڈ نمبرچار میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نزاکت خان کی پوزیشن مضبوط۔ بارہ ستمبر کو بھاری اکثریت سے کامیابی کے قوی امکانات۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کینٹ الیکشن وارڈ نمبرچار میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نزاکت خان کی پوزیشن مضبوط۔ بارہ ستمبر کو بھاری اکثریت سے کامیابی کے قوی امکانات۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سابق ممبر کینٹ بورڈ بشیر خان کو مسلم لیگی امیدوار بیداربخت عرف فقیرا خان کی درخواست پر اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہل قرار دیاگیا تھا۔ جس کے بعد بشیر خان نے اپنے بیٹے نزاکت خان کو میدان میں اتار دیا۔ بشیر خان کیخلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دائر کرنے پر وارڈ نمبر چار کے لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کیونکہ بشیر خان پچھلے تیس سال سے اس علاقے کی نمائندگی کرتے چلے آئے ہیں اور اس مرتبہ بھی ان کی پوزیشن انتہائی مضبوط تھی۔ تاہم نااہلی کے بعد بشیر خان کے بیٹے نزاکت خان میدان میں آئے۔ نزاکت خان عرف ذاکر خان کی پوزیشن بھی مضبوط ہے۔ مقامی لوگوں کا خیال ہے کہ نزاکت خان وارڈ نمبر چار کا الیکشن باآسانی جیت جائینگے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!