ڈی آئی جی ہاؤس و کمشنر ہاوس کے عین باہر راہزنی کی واردات:غریب ڈرائیور علی الصبح لٹ گیا

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ڈی آئی جی ہاؤس و کمشنر ہاوس کے عین باہر راہزنی کی واردات:غریب ڈرائیور علی الصبح لٹ گیا سولہ ہزار نقدی اور شناختی کارڈ لائسنس و دیگر کاغذات سے محروم کر دیا گیا، ایبٹ آباد چوروں اور لٹیروں کے نرغے میں پولیس انتظامیہ سوشل میڈیا پر متحرک، گزشتہ روز شیروان روٹ پر ویگن چلانے والا ڈرائیور آصف ولد محمد عارف سکنہ کوٹھیالہ حال نزد شہزادہ مسجد چوک صبح پانچ بجے گھر سے پیدل ویگن سٹینڈ کیطرف آرہا تھا کہ سیاہ رنگ کی کرولا کار جس میں تین افراد سوار تھے نے متاثرہ ڈرائیور کو شہزادہ مسجد چوک کے قریب سے گاڑی میں بٹھا کر اسکا پرس چھین کر اسے عین ڈی آء جی ہاوس و کمشنر آفس کے قریب اتارا اور اسکے پاس موجود سولہ ہزار روپے نقدی، اور پرس میں موجود دیگر کاغذات جن میں آء ڈی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس، سی ایم ایچ کا کارڈ وغیرہ سے محروم کر دیا۔

انتہائی حساس مقام سے شہری کے لٹنے کے واقعہ کے بعد شہریوں میں شدید تشویش پاء جاتی ہے شہریوں کا موقف ہے کہ ایبٹ آباد پولیس مکمل طور پر برگر پولیس میں تبدیل ہو چکی ہے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے سوشل میڈیا پر متحرک دکھاء دیتی ہے پولیس افسران فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ چکے ہیں اور تھانوں میں من پسند تعیناتیوں پر سب اچھا کی رپورٹ پیش کی جارہی ہے شہر میں چور، منشیات فروش دھڑلے سے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہیکہ سوشل میڈیا پر فوٹو سیشن کی بجائے افسران عوام کو تحفظ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!