تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج: واسا کے افسران نے سینی ٹیشن ورکرز کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) سینی ٹیشن ورکر ز یونین اور واسا حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب سینی ٹیشن ورکرز یونین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صوبائی حکومت کی جانب سے عید کی تنخواہ ایڈوانس نہ دینے کے فیصلے پر سینی ٹیشن ورکرز یونین ایبٹ آباد نے ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا۔ سینی ٹیشن ورکر یونین کے عہدیداران نے تمام سٹاف کے ہمراہ ریلی بھی نکالی جس پر واسا حکام نے صوبائی حکومت کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے خط کی روشنی میں ملازمین کی تنخواہ جاری کر دی جس پر ترجمان واسا عمر سواتی، چیف سینٹری انسپکٹرمحمد ثاقب،فیلڈ انسپکٹر شاہ ہارون نے سینی ٹیشن ورکرز یونین سے کامیاب مذاکرات کیے اور سینی ٹیشن ورکرز یونین کے جائز مطالبات مان لیے جس پر سینی ٹیشن ورکرز یونین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر صدر سینی ٹیشن ورکر یونین خالد مسکین نے واسا حکام کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!