مکان اورگدی نشینی کے تنازعہ پر رشتہ دارپولیس اہلکاروں کی ایک دوسرے پرفائرنگ۔ متعددزخمی۔

ایبٹ آباد:کھولہ کہیال میں مکان اور گدی تنازعہ پر گولیاں چل گئیں۔پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی۔ایک پولیس اہلکاراپنے ولد سمیت گرفتار۔جبکہ ایک پولیس اہلکار تین بھائیوں سمیت فرار۔پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری۔ اس ضمن میں زرائع اور پولیس نے بتایا ہے کہ دو سال قبل سید مقبول شاہ فوت ہوگئے تھے۔جس کے بعد مقبول شاہ کے دو بیٹوں میں گدی اور مکان کا تنازعہ چل رہا تھا اتوار کے روز تھانہ کنیٹ کی حدود کھولہ کہیال میں مکان اورگدی کے تنازعہ پر چچازار بھائیوں کے درمیان لڑائی ہوگئی ہے لڑائی کے دوران سی ٹی ڈی کے ملازم محبود شاہ نے پستول نکال دیا اور فائرنگ شروع کردی جس پر ایک گولی سید فہد شاہ کو لگ گئی تھانہ کنیٹ کی رپورٹ کے مطابق محبود شاہ کا دوسرا بھائی سید تمیور شاہ جو عرصہ دراز سے تھانہ کنیٹ میں تعنیات ہے وہ اپنے ولد سید منظور شاہ اور اپنے دو بھائیوں شاہد شاہ مشاہد شاہ کے ہمراہ ڈنڈے نکال کر اپنے چچا سید ساجد شاہ اور انکی دو بیٹیوں مسماۃ ماہ نور بی بی مسماۃ عاصمہ بی بی کو مارنا شروع کردیا۔

جس پر سید ساجد شاہ اپنی دو بیٹیوں سمیت زخمی ہوگیا باپ بیٹیاور بیٹیوں کو مقامی لوگوں نے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں سید فہید شاہ کی حالت تشویشناک ہونیپر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ریفر کردیا پولیس نے سید ساجد شاہ ولد سید مقبول شاہ مرحوم کی طرف سے تھانہ کنیٹ میں مقدمہ درج کرکے ملزمان سید منظور شاہ ولد سید مقبول شاہ سید محبود شاہ ولد منظور شاہ سید تمیور شاہ ولد منظور شاہ مشاہد شاہ ولد سید منظور شاہ سید شاہد شاہ ولد منظور شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس اہلکار تمیور شاہ اور اسکے ولد منظور شاہ کو گرفتار کرلیا جبکہ سی ٹی ڈی کا ملازم محبود شاہ اپنے دیگر بھائیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!