ہزارہ ڈویژن میں ڈپوٹیشن پر نو تعینات آفیسرنے سپورٹس آفس میں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ ڈویژن میں ڈپوٹیشن پر نو تعینات آفیسرنے سپورٹس آفس میں لوٹ مار کا بازار گرم کردیا۔موصوف ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں پی ٹی پوسٹ پر فرائض انجام دیتے رہے اور بے پناہ سفارشوں کے بعد سپورٹس آفس میں آتے ہی سپورٹ کا فنڈ ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا اور ان کی طرف سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال بھی جاری ہے۔ موصوف عام عوام کو چیف سیکرٹری کے پی کاظم نیاز اور ڈی آئی جی ہزارہ ڈویژن میرویس نیاز کے نام سے دھمکا کر اپنا مقصد پورا کرواتے ہیں۔ ہزاروں روپے کا سپورٹس کا سامان موصوف اپنے گھر منتقل کر چکے ہیں۔ جن میں کھلاڑیوں کے استعمال لیے آنے والے بیڈ، گدے اور کمبل وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں کے لیے آنے والا سامان دریا دلی سے عزیزواقارب میں بانٹا جا رہا ہے۔ موصوف کا دفتر ایبٹ آباد کی بد نام لوگوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ جس سے پورے دفتر کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔

ہزارہ کے عوام کی اعلی حکام سے پرزور اپیل ہے کہ موصوف کے خلاف احتسابی کاروائی کی جائے اور کھلاڑیوں کے لیے مختص سامان موصوف کے گھر سے سے بازیاب کروایا جائے اور فنڈ کو صرف اور صرف کھلاڑیوں کی بہبود پر خرچ کیا جائے۔ اہلیان ہزارہ کی چیف سیکرٹری صاحب سے گزارش ہے کہ ایسے کرپٹ افسران سے ہزارہ کو پاک کیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کی بہبود کے لیے بہتر طریقے سے کام کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!