گاؤں کشنہ میں شرپسند عناصر کاگھروں پر پتھراؤ۔اندھادھند فائرنگ معمول بن گئی۔ پولیس خاموش۔

ایبٹ آباد(وقاص باکسر سے)ایبٹ آباد تھانہ میرپور کی حدودیونین کونسل پاواکے نواحی علاقے کشنہ میں شرپسندعناصر کی مٹرگشت مسلسل جاری رہاہشیوں کے مکانوں کی چھتوں پر پتھرلگنے لگے شرپسندعناصر رہائشیوں کو ڈرانے کیلیے جدید اسلحے سے فائرنگ بھی کرنے لگے رہائشی پریشان پولیس کاروائی سے گریزاں علاقہ چوروں ڈکیتوں کی آماجگاہ بن گیاپولیس گشت سرے سے غائب عوام سراپااحتجاج ڈی پی او سے فوری کاروائی کامطالبہ۔

مقامی ذرائع کے مطابق یونین کونسل پاواکے نواحی علاقے کشنہ میں شرپسندعناصر نے رہائشیوں کا جینادوبھرکردیا آئے روز ہوائی فائرنگ معمول بن گئی۔ قیمتی انسانی جانوں کوخطرات لاحق شرپسند عناصر مختلف ٹولیوں کی شکل میں رات کی تاریکی میں مٹرگشت کرتے ہیں اور رہائشیوں کے مکانوں کی چھتوں پر بھاری پتھر پھینک کراوپرسے جدیداسلحہ سے فائرنگ کرکے لوگوں کو سخت پریشان کررہے ہیں جبکہ ڈکیتیوں کی وارداتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہوتاجارہاہے ایک ہفتے کے دوران علاقے کے رہائشیوں کی درجنوں بکریاں بھی چوری ہوگئیں ہیں جس سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب پولیس کو آگاہ کرنیکے باوجود کوئی بھی کاروائی نہ ہوسکی پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے شرپسندعناصر نے سراٹھالیے ہیں اہل علاقہ نے ڈی پی او سے فوری طورپرنوٹس لینے کامطالبہ کردیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!