ٹریفک پولیس نے ہزاروں پریشرہارن، فلیش لائٹ اور غیرنمونہ نمبر پلیٹیں تلف کردیں۔

ایبٹ آباد: ٹریفک پولیس کی طرف سے کئی روز سے جاری مہم کے دوران اتارے گئے پریشر ہارن،فلش لائٹ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ سینئر سول جج کی موجودگی میں تلفی کی گئی،اس موقع پرسینئر سول جج اسلام الدین،ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان،ایس پی ایلیٹ جاوید اقبال،ایس پی ہیڈ کوارٹر اویس شفیق کے علاوہ سیکرٹری آر ٹی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ  ٹی او آر مظہر خان اور میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔

آر پی او ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر تمام تھانہ جات کی حدود میں ایس ایس پی ٹریفک وارڈن طارق محمود خان کی زیر نگرانی میں جاری  مہم میں 13سو  پریشر ہارن،70 غیر نمونہ نمبر پلیٹ, 20ڈیکوریشن شیشے،40ایل ای ڈی لائیٹس اور 5پھٹے سائیلنسر قبضہ میں لئے گئے جن کی بلڈوز کے زریعے مجاز افسران کی موجودگی میں تلفی کی گئی۔

اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے غیر ممنوعہ اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسے ماحول میں ڈیوٹیاں کر رہے ہیں تاکہ عوام سکون سے زندگی گزار سکیں،ان کاروائیوں کا مقصد شہریوں کو خاموش ماحول مہیا کرنا ہے،ان میں لگثری گاڑیوں سمیت بلاتفریق کاروائیاں جاری رہے گی،انہوں نے کہا کہ مخصوص سرکاری گاڑیوں کے علاوہ کسی اہلکار کو مخصوص لائٹس لگانے کی اجازت نہیں سفید لائٹس پر بھی پابندی ہے، سرکل گلیات اور شیروان میں بھی مہم شروع کریں گے، موٹر ویکل آرڈینس کے تحت 13لاکھ جرمانہ وصول کیا گیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!