پولیس نے چرس اورآئس کے دو بڑے ڈیلروں اورمعطل شدہ پولیس اہلکارکوگرفتارکرلیا۔

ایبٹ آباد ایس ایچ او تھانہ سٹی کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی معطل شدہ پولیس اہلکار سمیت ایک ملزم گرفتار بھاری مقدار میں آئس۔برآمد کر کے مقدمہ درج کردیا اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشہ روز مخبر خاص نے اطلاع دی کہ تھانہ سٹی کی حدود رئیس خانہ بازار کا رہاشی نعمان عارف والد عارف جاوید 20 گرام آئس فروخت کرنے کے لیے جائے رہا ہے جس پر ایس ایچ او نادر خان نے نفری کے ہمراہ نعمان عارف کو روک کر تلاشی شروع کر دی دورانِ تلاشی اِس کی جیب سے 20 گرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا جہاں ملزم نعمان سے تفتیش کی گئی تو دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ میں معطل شدہ پولیس اہلکار معیز خان ولد محمد اسلم کی منشیات فروخت کرتا ہوں جس پر ایس ایچ او نادر خان نے گھاس منڈی کے قریب محلہ سکندر آباد میں چھاپا مارتے ہوئے ملزم معیز خان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا جہاں معیز بھی اطراف کیا کہ یہ میری ہی منشیات فروخت کرتا ہے جس پر سٹی پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ11ACNSA,17ACNSA کے تحت مقدمات درج کر لیے دونوں ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزمان کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

بدنام منشیات فروش قادر دوکلوچرس اورآئس سمیت گرفتار۔
ایبٹ آباد(وقاص باکسرسے) بدنام منشیات فروش قادر دوکلوچرس اورآئس سمیت گرفتار۔مقدمہ درج۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی ہدایات پر ایڈیشنل ایس ایچ او کینٹ خورشید خان نے نفری کے ہمراہ جھگیاں میں چھاپہ مار کر زمانہ بدنام منشیات فروش قادر کودوکلوچرس اور سو گرام آئس سمیت گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی کینٹ راجہ محبوب کی ہدایات پر ایڈیشنل ایس ایچ او کینٹ خورشید خان نے کہیال کے گردونواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرکے غیرقانونی اسلحہ برآمدکرکے کرایہ داری ایکٹ کے خلاف بھی مقدمات درج کردیے۔دوسری جانب ایس ایچ او خورشید خان نے مختلف مقدمات میں ملوث مفرور ملزم چن زیب کوبھی گرفتار کرکے حوالات میں منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!