تحصیل لوئرتناول بلدیاتی الیکشن: اسحاق زکریا کی دھماکے دار انٹری۔ سرکاری امیدوار سمیت نودولتئے بھی بری طرح مسترد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تحصیل لوئرتناول بلدیاتی الیکشن: اسحاق زکریا کی دھماکے دار انٹری۔ سرکاری امیدوار سمیت نودولتئے بھی بری طرح مسترد۔ سترسالوں کی محرومیوں کا ازالہ اسحاق زکریا ہی کرسکتاہے۔ جگہ جگہ استقبال۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ لوئرتناول کے عوام آج بھی پتھر کے دور میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ماضی میں لوئر تناول سے ضلع نائب نظامت حاصل کرنے والے ایک امیدوار کی کمزوری کے باعث شیروان روڈ کے فنڈزاس وقت کے ضلع ناظم بابا حیدرزمان نے اپنی یونین کونسل میں منتقل کروالئے تھے۔ پانچ سال تک موصوف ضلع نائب ناظم رہے لیکن انہوں نے لوئر تناول تو دور کی بات اپنے گاؤں میں ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔ موصوف اس دوران کئی پارٹیوں میں رہے۔ تحصیل لوئر تناول کے قیام کے بعد انہوں نے حکومتی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا نے لوئر تناول میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے۔ ان کیخلاف عدالتوں سے حکم امتناعی لینے شروع کردیئے۔ لیکن اس کے باوجود اسحاق زکریا نے لوئر تناول میں مجموعی طور پر 540واٹرسپلائی کی سکیمیں مکمل کروائیں۔ 240دیہاتوں میں نئی سڑکیں بنوا کردیں۔ درجنوں دیہاتوں کی سڑکوں کو پی سی سی کروایا۔ 147دیہاتوں کی سڑکوں کی مرمت و توسیع کا کام مکمل کروایا۔ایبٹ آباد میں پچیس کمیونٹی سنٹر بنوائے۔

اسحاق زکریا نے لوئر تناول میں بھی کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروائے۔لوئرتناول کے مختلف علاقوں کنگروڑہ، پنڈگلی، بچھاہ، سندوگلی میں نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان تیار کروائے۔اس کے علاوہ لوئر تناول کے دشوارگزار علاقوں میں رابطہ سڑکیں تعمیر کرکے دیں۔ جن میں مکری روڈ،چکنالی روڈ،پوہار روڈ،بریلہ روڈ،کوٹ کنگربالا روڈ،کوٹیڑہ روڈ،حبیب آباد روڈ،حبیب آباد کھڈی روڈ،پنڈ روڈ،کنگرورہ روڈ، حال برکوٹ روڈ،برنوڑی روڈ،املیالہ الولہ روڈ، سرہا منا روڈ،سرہا اپر بالا روڈ،کوٹ کنگر روڈ،مینکڑاں روڈ،شوروالہ روڈ،چنجیلا روڈ، نکہ جونیاں روڈ،گیلی بدیال روڈ۔ مرمنیاں روڈ، سندو گلی روڈ، رتیاں روڈاور دیگر درجنوں سڑکیں شامل ہیں۔اسحاق زکریا نے لوئر تناول میں پانی کی قلت کی وجہ سے تھاتھی سیری چٹھہ کوٹ گلی وٹرسپلائی سکیم،حبیب آباد وٹر سپلائی سکیم،چلہتر گھووڑی،بانڈی نکڑا واٹرسپلائی سکیم،پنڈ واٹرسپلائی سکیم،واٹر سپلائی بانڈی، واٹر سپلائی سکیم گھوڑی، واٹرسپلائی سکیم چلہتر،واٹر سپلاٹی سکیم بریلہ، واٹرسپلائی سکیم بدیال،واٹر سپلائی سکیم چھڑت،واٹر سپلائی سکیم شروالہ، واٹر سپلائی سکیم بگاریاں کے علاوہ درجنوں دیگر سکیمیں بھی مکمل کرکے دیں۔

بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد حکومتی امیدوار اور کئی نو دولتئے امیدوار تحصیل لوئر تناول کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ ان تمام امیدواروں کو لوئر تناول کے لوگ صرف اس لئے بری طرح مسترد کررہے ہیں۔ کیونکہ ان کے پاس کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ اس حوالے سے لوئر تناول کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اسحاق زکریا ان شاء اللہ لوئر تناول کیلئے مسیحا ثابت ہوگا۔ اسحاق زکریا کیخلاف الیکشن لڑنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔اسحاق زکریا ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہیں۔ جنہوں نے بحیثیت تحصیل ناظم ایبٹ آباد وہ تاریخی کام کئے جوآج تک بڑے سے بڑے سیاستدان بھی نہیں کرواسکے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!