ایبٹ آباد‘اسسٹنٹ کمشنردفترغبن کیس: مزید چارملزمان گرفتار۔ مرکزی ملزم وقاص برطانیہ فرار۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ)عدالت نے ایبٹ آباد اسسٹنٹ کمشنر دفتر کرپشن کیس میں ملوث تین کلاس فوروں کو دو دن کے جسمانی ڈیمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا جبکہ کمپیوٹر آپریٹر فہید شاہ کو جوڈیشل ڈیمانڈ پر جیل بھی دیا گیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے ریلیف برانچ کے انچارج وقاص نے سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے نکال کر کرپشن کا بے تاب باشاہ بن گیا زرائع کے مطابق وقاص نامی ریلیف برانچ کے انچارج نے اسسٹنٹ کمشنر مجتبی بھروانہ کے جعلی دستخط کرکے سرکاری اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے نکال دیئے اور راتوں رات لاکھ پتی بن گیا زرائع کے مطابق جب کسی متاثرہ شخص کا چیک آتا تھا تو وقاص نامی ریلیف برانچ کا انچارج اپنے کلاس فور کو بولتا تھا کہ اس متاثر شخص کا اکاؤنٹ نہیں ہے تم اپنے اکاؤنٹ میں یہ پیسے ڈال کر اور پھر نکال کر یہ پیسے مجھے واپس لا کر دے دو جس پر کلاس فور وقاص سے چیک لیکر اپنے اکاؤنٹ میں پیسے ڈال کر دیتے تھے پھر جب دوسرے دن پیسے نکالتے تھے تو واپس وقاص انچارج ریلیف برانچ کے حوالے کردیتے تھے اس طرح وقاص نامی ریلیف برانچ نے اپنے دفتر کے علاوہ سول لوگوں کے اکاؤنٹ میں بھی سرکاری پیسوں کا چیک ڈال کر دوسرے دن ان سے لے لیتا تھا۔

زرائع کے مطابق اس بات کا علم جب اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد مجتبی بھروانہ کو ہوا تو انہوں نے فوری طور پر اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بتا دیا ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے وقاص اور ایک سولہ گریڈ کے افسر سمیت تمام کلاس فورز کی انکوائری ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے حوالے کردی جس میں وقاص نامی ریلیف برانچ کا انچارج خود بیان لکھ کر کلاس فوروں سے زبردستی دستخط لے لیتا تھا اس بات کا جب ڈپٹی کمشنر کو پتہ چلا تو ڈپٹی کمشنر نے پہلے وقاص کو معطل کیا اور اس کے بعد ایک سولہ گریڈ کے افسر سمیت چار کلاس فورز کو بھی معطل کرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیا اور تمام تر انکوائری محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردی اینٹی کرپشن کے دفتر کے زرائع نے بتایا ہے کہ وقاص سمیت تمام اہلکاروں سے ہم نے جواب طلب کرلیا ہے جس پر تمام تر اہلکار اینٹی کرپشن کے دفتر میں اپنا اپنا جواب باقاعدہ تحریری طور پر دے دیا تھا اس دوران اسسٹنٹ کمشنر مجتبی بھروانہ سے جب میڈیا کی بات ہوئی تو انہوں نے کہا ہے کہ مجھے اس بارے میں نہیں پتہ تھا کہ کس نے میرے جعلی دستخط کرکے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا ہے محکہ اینٹی کرپشن انکوائری کررہی ہے جلد ہی اصل ملزم سامنے آ جائے گا محکمہ اینٹی کرپشن نے چھان بین کے بعد تمام اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا مقدمہ درج ہوتے ہیں تمام ملزمان نے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کروالی۔

اسی دوران ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد میں سارے معاملے کی محکمانہ چھان بین کے بعد وقاص کو ملزم ٹھہراتے ہوئے تمام کلاس فور کو نوکری پر بحال کر دیا گزشتہ روز تمام ملزمان کو اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر اینٹی کرپشن اہلکاروں نے چاروں ملزمان فہد شاہ، جمیل کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے چاروں ملزمان کو تھانہ کینٹ منتقل کردیا جہاں چاروں ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے تین کلاس فوروں کو دو دن کے جسمانی ڈیمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا گیا جبکہ کمپیوٹر آپریٹر فہید شاہ کو جوڈیشل ڈیمانڈ پر جیل بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!