پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں عوام کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم نصب کردی گئی۔مقدمات نمٹانے میں تاخیرہورہی ہے۔ سسٹم کوبہترنہیں بنایاگیا: جسٹس وقار احمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے جسٹس قار احمد نے ہمارا کام قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی ہے بینچ اور بار مل کر اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں سائلین کو انصاف کی فراہمی میں آپ ہمارے آلہ کار بنے تاکہ جلد از جلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہائیکورٹ بار کے صدر حاجی صابر تنولی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری نے بھی خطاب کیا اور بینچ اور بار کے تعلق اور ان کام پر روشنی ڈالی بینچ اور بار کو مضبوط کرنے بار کے مسائل کوحل کرنے پر زور دیا تقریب میں ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بار، ہری پور، مانسہرہ کے علاوہ مختلف تحصیل بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران، کے بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد علی خان جدون ایڈوکیٹ، پاکستان بار کونسل، کے پی بار کونسل کے ممبران، سینئر و جونیئر وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ہائیکورٹ بار میں خیبر بنک کی جانب سے لگائی گئی اے ٹی ایم مشین اور ہائیکورٹ بار کی ویپ سائیڈ کابھی افتتاح کیا گیا۔

اس موقع پر تقریب سے جسٹس وقار احمد خان نے عدلیہ کے نظام پر تنقید صرف بینچ پر ہی نہیں بار پر بھی اثر انداز ہورہی ہے ہمیں کچھ چیلنج کا سامنا جس میں مقدمات کو نمٹانے میں تاخیر ہے بڑا چیلنج ہے آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہمارے اس سسٹم کو بہتر نہیں بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے مقدمات نمٹانے کی سب بڑی وجہ آبادی میں اضافہ اور سسٹم میں بہتری نہ لانا ہے آبادی میں بیتحاشہ اضافہ صرف عدلیہ پر ہی نہیں بلکہ تمام ملکی اداروں پر پڑا ہے قوانین میں ترامیم کی اشد ضرورت ہے موجودہ حالات کومدنظر رکھتے ہوئے اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے موجودہ حالات اور وسائل کے مطابق ہم اپنی ذمیداری نبا رہے اور مذید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں پرانے مقدمات کو نمٹانے کیلئے بار کے ساتھ مل کر آپ کی مشاورت سے نمٹانے کی کوشش کریں گے سسٹم کی بہتری میں مل کر کوشش کریں گے آپ کیلئے ویپ سائیڈ بنادی ہے عدلیہ کے تمام اس کے منسلک کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!