بجلی چوری روکنے کیلئے جنگی بنیادی مہم چلانے کا فیصلہ۔

صارفین کو ریلیف میں ناکامی کے بعد بجلی چوری روکنے پر توجہ دینے کی تجویز وزیر اعلیٰ کو روزانہ رپورٹ دینے کی ہدایت۔
پیسکو کے 10 سپرنٹنڈنٹ انجینئر زفوکل پرسن مقرر ٹاسک فورس قائم پولیس سمیت نصف درجن محکمے شامل۔
پشاور (وائس آف ہزارہ)پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 110 ارب روپے کی بجلی چوری روکنے کیلئے جنگی بنیادوں پر مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے پیسکو کے مطابق 9 سپر نٹنڈنٹ انجینئر ز کوفوکل پرسن مقرر کر کے انہیں صوبائی ٹاسک فورس اور کمشنروں سے رابطے کا کہا گیا ہے، پیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف میں ناکامی کے بعد بجلی چوری روک کر صارفین کو فائدہ پہنچانے کی تجویز دی گئی ہے پیسکو حکام کے مطابق صوبائی ٹاسک فورس کو صوبہ بھر میں کنڈے ہٹانے اور بقایا جات کی ریکوری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ سے بھی مددطلب کی گئی ہے اور اضلع کی سطح پر ڈپٹی کمشنر اس ٹاسک فورس کی قیادت کریں گے جبکہ یومیہ وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کور پورٹ دی جائے گی یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بجلی چوروں کی پشت پناہی کرنے والے پیسکو اہلکاروں کے خلاف بھی پہلی مرتبہ کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!