من پسند نرسوں کو نوازنے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی نرسوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ ہیڈنرس کی تبدیلی کا مطالبہ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)بے نظیر ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں نرسز نے ڈیوٹی میں جانبداری پر احتجاجی مظاہرہ۔ ہیڈ نرس کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے،وومن اینڈ چلڈرن اور ڈی ایچ کیو کی نرسز کی اپیل پر خیبر پختونخوا نرسسز ایسوسی ایشن کے صدر آج احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوں گے،تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیوٹی کمیٹی کے جانبدرانہ فیصلوں اور اضافی ڈیوٹیوں پر نرسسز نے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج شروع کیا ہے۔اس حوالے احتجاجی مظاہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کوثر،زاہدہ قیصر،شازیہ اور ارشد نے بتایا کہ ہیڈ نرس نے ڈیوٹی کمیٹی کی تشکیل میں میل غیر نرسنگ کیڈر کو شامل کرکے نرسسز کوڈیوٹی میں ذہنی آزمائش میں مبتلا کیا ہے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں چھٹی بھی نہیں دی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو اور وومن چلڈرن ہسپتال میں 145 نرسسز ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ڈیوٹی کمیٹی نے نرسسز کی ڈیوٹی میں من مرضی کے فیصلے شروع کر رکھے ہیں انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر عامر اسرار کو مسئلہ سے آگاہ کیا ہے جنہوں نے ڈیوٹی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی ہے،احتجاجی مظاہرے میں نرسسز کا کہنا تھا آج صوبائی صدر نرسسز ایسوسی ایشن فضل مولا بھی احتجاج میں شریک ہوں گے اور مطالبہ کی تکمیل تک سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج جاری رہے گا ادھر انچارج نرسز شمع گل نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیوٹی کمیٹی کو عارضی طور پر بنایا گیا ہے انہوں نے نرسسز کے احتجاج کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نجی ہسپتالوں میں ڈیوٹی کر رہی ہیں جب کہ سرکاری ڈیوٹی بالخصوص نائٹ ڈیوٹی لگانے پر احتجاج کیا جارہا ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر کسی کی جائز ضرورت ہوتو اس کو ایمرجنسی میں چھٹی بھی دی جاتی ہے اور اس کے علاوہ دیگر مسائل کو بھی ترجیحی بنیاد پر حل کر رہی ہیں۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!