چارسرکاری ادارے حکومتی سر پرستی سے آزاد: پی ٹی وی،کسٹم اور سٹیل ملز کی نجکاری کا پلان بھی تیار۔

این ایچ اے نیشنل شپنگ کارپوریشن ریڈیو پاکستان اور پوسٹل سروسز شامل ادارے خود مختار بورڈ ز کے تحت کام کرینگے۔
پی ٹی وی،کسٹم اور سٹیل ملز کی نجکاری کا پلان بھی تیار حکومتی اداروں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں ہونگی نوکری پر برقرار رکھنے یا فارغ کرنیکا فیصلہ کار کردگی پر ہوگا۔
غیر تسلی بخش کار کردگی پر فارغ کرنے سے پہلے ایک ماہ کا نوٹس دیا جائیگا۔
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، ایوان صدر سے 4 سرکاری اداروں کو حکومتی سر پرستی سے آزاد کرنے کے آرڈینینس جاری کر دیے گئے۔ صدر مملکت نے چاروں اداروں ریڈیو پاکستان، این ایچ اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پوسٹل سروسز سے متعلق آرڈی ننسز کی منظوری دے دی، غیر منافع بخش اور مالی خسارے کا سبب بننے والے یہ چار سرکاری ادارے خود مختار بورڈ ز کے ماتحت کام کریں گے ان پر سے حکومتی سر پرستی ختم کر دی گئی۔ حکومت نے پی ٹی وی، کشم اور پاکستان اسٹیل کو بھی حکومتی سر پرستی سے آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اور ان کے لیے صدارتی آرڈی ننس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خراب کارکردگی والے ان مزید چار سرکاری اداروں کا بھی انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فریم ورک تیار کیا جا چکا ہے اور آئندہ یہ مزید چار سرکاری ادارے بھی خود مختار بورڈ کے زیر سر پرستی کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق خود مختار بنائے گئے سرکاری اداروں کا انتظامی بورڈ 6 سے 12 ممبران پر مشتمل ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق متعلقہ اداروں کے سیکرٹریز نے صدر مملکت کو ان آرڈینسز کو فوری جاری کرنے کے متعلق بریفنگ دی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آئی ایم ایف معاہدے کے تحت آرڈینینس جاری کیے گئے، آرڈینینس فوری طور پر جاری کیے کیونکہ آئی ایم ایف سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے قانون میں ترامیم کا معاہدہ ہوا تھا۔ اعلامیے کے مطابق نا قانون میں ان ترامیم سے حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر اور شفاف ہوگی، یہ ترامیم آئی ایم ایف سے معاہدے کا حصہ ہیں، ان ترامیم کے بعد ان اداروں میں بورڈ کے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹوا الگ الگ ہوں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ان اداروں کے بورڈ ز میں آزاد ممبران کا تقرر کیا جائے گا جن ممبران کو تعیناتی کی مدت کی ضمانت دی جائے گی، ان اداروں کی کارکردگی رپورٹ وزارت خزانہ میں قائم سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کو بھجوائی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق بورڈ ز سالانہ بزنس پلان سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ کو بھجوائیں گے، ان اداروں کے بورڈ ز کو اپنی رپورٹ پبلک کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے، سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ ان اداروں کی کارکردگی رپورٹ کا بینہ کمیٹی کو بھجوائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!