جھنگی میں چوری کی متعدد وارداتیں۔ شہری لٹ گئے۔ پولیس چوروں کو گرفتارکرنے میں ناکام۔

ایبٹ آباد:جھنگی میں چوری کی متعدد وارداتیں۔ شہری لٹ گئے۔ پولیس چوروں کو گرفتارکرنے میں ناکام۔ مقامی لوگوں میں خوف لہراس پھیل گیا۔شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ میرپور کی حدود محلہ موہری جھنگی میں نامعلوم چور ایک رات میں تین گھروں اور ایک بیوٹی پارلر کے تالے توڑ کر پانچ لاکھ نقدی اور دس تولے زیورات اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے چوری کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل میرپور صابر خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے فنگر پرنٹ کی ٹیم کو فوری طور پر چوری والی جگہ بلا لیا فنگر پرنٹ کی ٹیم نے متعدد چیزوں کے فنگر پرنٹ حاصل کرلیئے ہیں دوسری جانب میرپور پولیس نے متاثرہ خاندان کی اطلاعی رپورٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا زرائع کے مطابق پولیس گشت نہ ہونے کی صورت میں کئی ماہ کے اندر درجن سے زائد چوری کی ورداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس ایک چوری کے ملزمان کو بھی پکڑ نہ سکی جس پر مقامی لولوں میں خوف و الہراس پھیل چکا ہے اور شہریوں نے آئے روز چوری کی ورداتوں میں اضافہ کے خلاف ڈی آئی جی ہزارہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!