طوفانی بارش: دوسالہ زینب جھگیاں پل سے پانی میں بہہ گئی۔ تلاش جاری۔

ایبٹ آباد(سردار فیضان سے)ایبٹ آباد طوفانی بارش نے تبائی مچا دی ایبٹ آ باد جھگیاں کے رہائشی عاصم خان کی دو سالہ بیٹی زینب برساتی نالے میں بہہ گئی۔ ریسکیو 1122ایبٹ آباد کا رات گئے تک آپریشن جاری رہنے کے بعد بھی بچی نہ مل سکی۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہزارہ بھر کی طرح ایبٹ آباد شہر اور ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیا گلی ایوبیہ ٹھنڈیانی تحصیل حویلیاں قلندر آباف اور تناول میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری تھا بارش کی وجہ سے جھگیاں کا رہائشی عاصم خان کی دو سالہ بچی زینب جھگیاں پل میں اچانک گر گئی اور پانی میں بہہ کر چلی گئی جسکی اطلاع ملتے ہی ریسکو 1122کے اہلکاروں نے آپریشن شروع کرتے ہوئے بچی کی تلاش کرنا شروع کردی رات گئے تک بچی نہ مل سکی واضح رہے کہ ایک سال قبل بھی سیٹھی مسجد کے قریب پانچ سالہ بچہ برساتی نالے میں بہہ گیا تھا اور اس کی نعش تقریبا آٹھ گھنٹے بعد ریسکو آپریشن کے دوران ملی تھی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!