ایبٹ آبادپر موٹرسائیکل چوروں کا راج۔ پولیس بے بس۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ کینٹ اور تھانہ میرپور کی حدود میں موٹر سائیکل چوروں کا راج شہر بھر سے درجنوں موٹرسائیکل غائب کوئی پوچھنے والا نہیں،اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر کے دو بڑے تھانوں کینٹ اور میرپور کی حدود موٹر سائیکل چوروں کی آماجگاہ بن گئی آئے روز دو بڑے تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکل چوری ہونا معمول بن چکا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے آئے روز موٹر سائیکل چوری ہو رہے ہیں اس حوالے سے عوامی حلقوں کا ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ ہے کہ خدارا ایبٹ آباد دو بڑے تھانوں کینٹ اور میرپور کی حدود میں پولیس گشت بڑھائی جائیں تا کہ آئے روز موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کم ہو سکی دوسری جانب اگر پولیس اہلکاروں سے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کرواتے وقت شروع کیا جائے تو ان کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ ہمارے پاس نفری بہت کم ہے جس کی وجہ سے ہم ہر جگہ ٹھیک طریقے سے چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھ سکتے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!