سٹیشن ہیڈکوارٹراورکینٹ بورڈ کی پرانی عمارتوں کو کسی صورت منہدم نہیں کرنے دینگے: جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش اور جنرل سیکرٹری اویس ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ سٹیشن ہیڈ کواٹر اور کینٹ بورڈ کے دفاتر کی پرانی عمارتیں ہمارا قومی ورثہ ہیں اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے بھی اس قومی ورثہ کو ضائع ھونے سے بچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو بزریعہ خط اگاہ بھی کیا گیا کہ ان تاریخی عمارتوں کوکسی صورت منہدم کرنے نہیں دینگے۔ کینٹ بورڈ و سٹیشن ہیڈ کواٹر کسی بھی میٹنگ و خط کا جواب دینے سے گریزاں ھے۔ سوشل ورکر محمود اسلم کی خدمات اس سلسلے میں قابل تحسین ھیں۔ھمارے قومی ورثہ کو کسی بھی صورت منہدم نہیں کرنے دیا جائے گا بلکہ ہر فورم پر جناح آباد سوسائٹی اسکو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ھے۔
ہم حکام بالا کی توجہ اس طرف مبذول کراناچاہتے ہیں۔بصورت دیگر بذریعہ عدالت اس غیر قانونی حرکت کو منع کیا جائے گا۔ ایبٹ آباد ایک سیاحتی علاقہ ھے جہاں سیاحت کے لئے دوردراز سے لوگ یہاں آ کر ہمارے موسم اور خوبصورتی و قدرتی حسن سے مالا مال درختوں کے سایا زاروں سے لطف اندوز ھوتے ھیں اسلئے اس شہر کو کنکریٹ بھر کر پلازوں کی بھر مار کر کے کمائی کا زریعہ نہ بنایا جائے۔جناح آباد سوسائٹی بہت جلد اس کو عدالت کے ذریعے چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتی ھے ھم کسی صورت اپنے شہر کو چند سالوں کے لئے لگائے گئے آفسروں کے رحم و کرم پر کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!