قتل اقدام قتل و اسلحہ کی فراوانی پر قابو پانے کیلئے نیا میکنیم تیار۔

بار بار پکڑا جانیوالا اسلحہ ضبط اور لائسنس منسوخ کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔
جائیداد قتل مقاتلے کی دشمنیوں لین دین سمیت دیگر تنازعات کے فوری حل کیلئے جرگہ سسٹم مزید فعال کرنے کا فیصلہ۔
اسلحہ نمائش کیخلاف مہم شروع ہے ڈی آرسی ممبران کی استعداد کار کو بھی بڑھایا جا رہا ہے:ذرائع۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ سمیت صوبہ بھرمیں قتل، اقدام قتل اور دیگر وارداتوں پر قابو پانے کیلئے پولیس نے نیا مکینزم تیار کر لیا جبکہ جائیداد سمیت دیگر تنازعات کے فوری حل کیلئے پختون روایات کے مطابق جرگہ سسٹم مزید فعال اور اسلحہ کی نمائش سمیت بار بار پکڑے جانیوالا لائسنس یافتہ اسلحہ ضبط و لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پولیس ذرایع مے بتایاکہ جائیداد اور دیگر تنازعات کی بناء پرقتل، اقدام قتل کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے اور تنازعات کے فوری حل کے لئے پختون روایات کے مطابق جرگہ سٹم کو مزید فعل کرنے کیلئے ڈی ارسی ممبران کا استعداد کار مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جبکہ اس ضمن میں ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے دوسری جانب اسلحہ نمائش کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کرنے کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔آپریشنز میں پکڑے جانے والے لائسنس یافتہ اسلحہ اور لائنس کی تصدیق کرنے کیلئے محکمہ داخلہ سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بار بار پکڑے جانے والا لائسنس یافتہ اسلحہ ضبط اور لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!