کینٹ بورڈ کی حدود میں ہوٹل، جم،حجام اور بیوٹی پارلربند نہ ہوسکے۔

ایبٹ آبادکینٹ بورڈ کی نااہلی یا بھتہ خوری شہر بھر میں سنوکر کلب حمام بیوٹی پارلر کھلے رہے جبکہ فاسٹ فوڈ اور ہوٹل پر سرعام کھانے پینے کی چیزیں فروخت کی جانے لگی اس ضمن میں مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان کی طرح ایبٹ آباد میں بھی کینٹ بورڈ کی حدود میں سکول کالجوں یونیورسٹیوں سیرو تفریحی کے مقامات ہاسٹلوں سمیت سنوکر کلبوں بیوٹی پالروں اور حمام کی دوکانوں کو پندرہ روز کے لئے۔ بند رکھنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ کی دوکانوں میں کسی بھی شخص کو کھانے پینے کی چیزیں فراہم نہ کریں بلکہ پارسل کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی جسکا نوٹیفکشن بھی جاری کیا گیا یہ ہی نہیں صوبائی حکومت کے احکامات پر دیگر تعلیمی بورڈز کی طرح ایبٹ آباد بورڈ کے پرچے بھی منسوخ کئے گئے۔جبکہ ایف اے ایف ایس سے کے پیپروں کی بھی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا مگر افسوس نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد بھی کینٹ بورڈ کے ایریا میں بیوٹی پارلر حمام کی دوکانیں ہاسٹل تاحال بند ہوسکے جبکہ شہر بھر میں ہوٹلوں پر کھانے کا سلسلہ بھی دھڑلے سے جاری ہے، عوامی حلقوں نے سی او کینٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ کینٹ بورڈ کے ایریا میں بھی عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!