مسجد میں نوسالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالا انوارالحق گرفتار۔

ایبٹ آباد: تھانہ حویلیاں روجوعیہ پولیس کی کارروائی نو سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق مورخہ 25 جون کو چوکی رجوعیہ کے علاقہ ڈگہ میرا میں مسجد کے اندر ملزم انوارالحق ولد صابر سکنہ ہرناڑہ نے نو سالہ بچی جو اس کے پاس زیر تعلیم تھی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے والد کی رپورٹ پر تھانہ حویلیاں میں ملزم کے خلاف مقدمہ علت 743 جرم 376 پی پی سی،53 سی پی اے کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا۔جبکہ ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے ملزم کی بروقت گرفتاری کے حوالے سے ڈی ایس پی حویلیاں کی زیر نگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے انتہائی قلیل وقت میں ملزم انوارالحق کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخواہ ثناء اللہ عباسی نے ملزم کی بروقت گرفتاری پر حویلیاں پولیس کے لیے ریوارڈ کا اعلان کیا اور خراج تحسین پیش کیا کہ ایبٹ آباد پولیس نے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!