بریانی سنٹرکے دوملازمین کی عیدالفطرکے دوسرے روز بارہ سالہ بچے کیساتھ زیادتی۔

ہری پور: موضع درویش میں بارہ سالہ بچے کیساتھ جنسی تشدد کاواقعہ اہلیان درویش سراپا احتجاج۔ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روزہری پور درویش ڈی ایچ کیو ہسپتال روڈ پر واقع بریانی سنٹر کے دوملازمین نے بارہ سالہ بچے خ کو زبردستی جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جس کی باقاعدہ طور پر رپورٹ درج کروائی گئی مگر شعبہ تفتیش کے اہلکاروں کی طرف سے ملزمان کے ساتھ نرم رویہ رکھنے اور انکو رعایت دینے پرسابق ضلع وتحصیل ممبر تیمور خان نے اِنتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میڈیاسے کہا کہ اگرمتاثرہ بچے کو انصاف نہ ملاتو پھر پورا درویش بھرپور احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کوبند کرے گا پھر چاہے جوبھی ہوپوری دنیا دیکھے گی ہم نے ہمیشہ قانون کااحترام کیا ہے اور پولیس سے تعاون کیاہے۔اگرمتاثرہ بچے کی شنوائی نہ ہوئی تو آخری حد تک تک جائیں ہم ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور ڈی آئی جی ہزارہ ویگر افسران کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان صوبائی وزیر اکبر ایوب خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ متاثرہ بچے کوانصاف دلانے کے لیے اپناکردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!